Maktaba Wahhabi

151 - 175
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’بہترین ساتھی چار، بہترین دستہ چار سو افراداور بہترین لشکر چار ہزار افراد کا ہے اور بارہ ہزار افراد پر مشتمل فوج کبھی قلت کے سبب شکست نہیں کھا سکتی۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 180 فوج کو باہمی پہچان کے لئے اپنا شعار code word مقرر کرنا چاہیے۔ عَنْ اَیَّاسِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ اَبِیْ بَکْرٍرضی اللّٰه عنہ زَمَنَ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَکَانَ شِعَارُنَا أَمِتْ أَمِتْ ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[1] (صحیح) حضرت ایاس بن سلمہ اپنے باپ (حضرت اکوع رضی اللہ عنہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ مبارک میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی قیادت میں جنگ کی (اس جنگ میں) ہمارا شعار’’اَمِت ْ اَمِتْ‘‘ (یعنی دشمن کو خوب مارو) تھا۔اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ عَنِ الْمُہَلَّبِ بْنِ اَبِیْ صَفْرَۃَ عَمَّنْ سَمِعَ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ ((اِنَّ بَیَّتَکُمُ الْعَدُوُّ فَقُوْلُوْا حٰمٓ لاَ یُنْصَرُوْنَ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[2] (صحیح) حضرت مہلب بن ابوصفرہ رضی اللہ عنہ اس آدمی سے روایت کرتے ہیں جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث سنی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اگر رات کے وقت تمہارا دشمن سے ٹکراؤ ہوجائے تو کہو حٰمٓ لاَ یُنْصَرُوْنَ (یعنی حٰمٓ دشمن کامیاب نہیں ہوں گے) ‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 181 حسب ضرورت فوجی دستے اپنے الگ الگ جھنڈے رکھ سکتے ہیں۔ مسئلہ 182 مجاہدین کی نقل و حرکت کے لئے اچھا وقت رات کا پہلا پہر ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عنہما قَالَ کَانَتْ رَایَۃُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم سَوْدَائَ وَ لِوَاؤَہٗ اَبْیَضَ ۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [3] ( حسن ) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (کے دستہ) کے جھنڈے کا رنگ سیاہ تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے (بحیثیت سپہ سالار) جھنڈے کا رنگ سفید تھا۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter