Maktaba Wahhabi

149 - 175
آدَابُ الْقِــــتَالِ جنگ کے آداب مسئلہ 173 دشمن پر حملہ کرنے کے لئے دن کا پہلا حصہ یا زوال آفتاب کے بعد کا وقت مستحب ہے۔ عَنِ النُّعْمَانٍ ابْنَ مُقَرِّنٍ قَالَ : شَہِدْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اِذَا لَمْ یُقَاتِلْ مِنْ اَوَّلِ النَّہَارِ اَخَّرَ الْقِتَالَ حَتّٰی تَزُوْلَ الشَّمْسُ وَ تَہُبَّ الرِّیَاحُ وَ یَنْزِلَ النَّصْرُ ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[1] (صحیح) حضرت نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اگر دن کے پہلے حصہ میں حملہ نہ کرسکتے تو پھر زوال آفتاب تک حملہ موخر کردیتے (اس وقت ) ہوائیں چلنے لگتیں اور نصرت نازل ہوتی۔ اسے ابوداؤود نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 174 جنگ شروع کرنے سے پہلے صفیں درست کرنا او رمورچہ بندی کرنا ضروری ہے۔ مسئلہ 175 دوران جہاد کم سے کم اسلحہ سے دشمن کا زیادہ سے زیادہ نقصان کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ عَنْ اَبِیْ اُسَیْدٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم حِیْنَ اصْطَفَفْنَا یَوْمَ بَدْرٍ اِذَا اکْثَبُوْکُمْ یَعْنِیْ ((اِذَا غَشُوْکُم فَارْمُوْہُمْ بِالنَّبْلِ وَاسْتَبْقُوْا نَبْلَکُمْ )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ [2] (صحیح)
Flag Counter