Maktaba Wahhabi

90 - 175
فَضْـــلُ الْجِـــہَادِ جہادکی فضیلت مسئلہ 45 ایمان لانے کے بعد افضل ترین عمل جہاد فی سبیل اللہ ہے۔ عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : سَأَلْتُ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم اَیُّ الْعَمَلِ اَفْضَلٌ ؟ قَالَ(( اِیْمَانٌ بِاللّٰہِ وَ جِہَادٌ فِیْ سَبِیْلِہٖ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کون ساعمل سب سے اچھا ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’اللہ پر ایمان لانا اور (اس کے بعد) جہاد فی سبیل اللہ۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ قَالَ سُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم اَیُّ الْاَعْمَالِ اَفْضَلُ وَ اَیُّ الْاَعْمَالِ خَیْرٌ؟ قَالَ ((اِیْمَانٌ بِاللّٰہِ وَ رَسُوْلِہٖ)) قِیْلَ ثُمَّ اَیُّ شَیْئٍ ؟ قَالَ (( اَلْجِہَادُ سَنَامُ الْعَمَلِ )) قِیْلَ ثُمَّ اَیُّ شَیْئٍ ؟ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ؟ قَالَ ((ثُمَّ حَجٌّ مَبْرُوْرٌ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[2] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا ’’کون سے اعمال سب سے زیادہ فضیلت والے ہیں؟ یا پوچھا گیا کون سے اعمال بہتر ہیں؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔‘‘ پھر پوچھا گیا ’’اس کے بعد کون سا عمل افضل ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’جہاد(نیک) اعمال کی کوہان ہے۔‘‘ پھر پوچھا گیا’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کے بعد کون ساعمل افضل ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’حج مبرور۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 46 ایمان لانے کے بعد جہاد فی سبیل اللہ بلند ترین درجات کے حصول کا ذریعہ ہے۔
Flag Counter