Maktaba Wahhabi

47 - 99
روایت کیا ہے۔ مسئلہ 98 میت کو غسل دینے کے بعد غسل کرنا مستحب ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((مِنْ غُسْلِہِ الْغُسْلُ وَ مِنْ حَمْلِہِ الْوُضُوْئُ یَعْنِی الْمَیِّتَ)) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [1] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میت کو غسل دینے کے بعد غسل ہے او رمیت کو کندھا دینے کے بعد وضو ہے۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((لَیْسَ عَلَیْکُمْ فِیْ غُسْلِ مَیِّتِکُمْ غَسْلٌ اِذَا غَسَّلْتُمُوْہُ فَاِنْ مَیِّتِکُمْ لَیْسَ بِنَجَسٍ فَحَسْبُکُمْ اَنْ تَغْسِلُوْا اَیْدِیَکُمْ)) رَوَاہُ الْحَاکِمُ وَالْبَیْہَقِیّ[2] (حسن) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب تم میت کو غسل دو تو تم پر غسل واجب نہیں کیونکہ میت نجس نہیں ہے ،لہٰذا یہی کافی ہے کہ تم اپنے ہاتھ دھو لو۔‘‘ اسے حاکم اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 99 شہید کے لئے غسل نہیں۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَجْمَعُ بَیْنَ الرَّجُلَیْنِ مِنْ قَتْلٰی اُحُدٍ فِیْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ ثُمَّ یَقُوْلُ ((اَیُّہُمْ اَکْثَرُ اَخْذًا لِلْقُرْآنِ)) فَاِذَا اُشِیْرَ لَہٗ اِلٰی اَحَدِہِمَا قَدَّمَہٗ فِی اللَّحْدِ وَ قَالَ ((اَنَا شَہِیْدٌ عَلٰی ہٰؤُلاَئِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ )) وَ اَمَرَ بِدَفْنِہِمْ فِیْ دِمَائِ ہِمْ وَ لَمْ یُغَسَّلُوْا وَ لَمْ یُصَلَّ عَلَیْہِمْ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[3] حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شہدائے احد میں سے دو شہیدوں کو ایک کپڑے میں اکٹھا کرتے۔ پھر پوچھتے ’’ان دونوں میں سے کس کو قرآن زیادہ یاد تھا؟‘‘ لوگوں کے بتانے پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے قبر میں آگے کرتے اور فرماتے ’’قیامت کے دن میں ان کی (شہادت کی) گواہی دوں گا۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہداء کو خون سمیت دفن کرنے کا حکم دیا نہ انہیں غسل دیا نہ ان پر نماز پڑھی۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : جنگی صورت حال کے پیش نظر شہداء کی نماز جنازہ موخر کی جا سکتی ہے۔ ملاحظہ ہو مسئلہ نمبر148 مسئلہ 100 خاوند ، بیوی کواور بیوی ، خاوند کو بلا کراہت غسل دے سکتے ہیں۔
Flag Counter