Maktaba Wahhabi

49 - 99
بــَابُ التـَّـکْــفِیْنِ کفن کے مسائل مسئلہ 102 زندگی میں جو میت کا سرپرست ہو وہی کفن تیار کرنے کا ذمہ دارہے۔ مسئلہ 103 کفن ، صاف ستھرے اور اچھے کپڑے سے بنانا چاہئے۔ عَنْ اَبِیْ قَتَادَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم (( اِذَا وَلِیَ اَحَدُکُمْ اَخَاہُ فَلْیُحْسِنْ کَفَنَہٗ )) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ وَالتِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’مرنے والے کا ولی اپنے بھائی کے لئے اچھا کفن بنائے۔‘‘ اسے ابن ماجہ اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 104 کسی محتاج یا بے سہارا میت کے لئے کفن تیار کرنے والے کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن سندس کا لباس پہنائیں گے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر97کے تحت ملاحظہ فرمائیں مسئلہ 105 مرد کوتین کپڑوں میں کفن دینا مسنون ہے۔ مسئلہ 106 کفن کے لئے سفید کپڑے استعمال کرنا افضل ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم کُفِّنَ فِیْ ثَلاَ ثَۃِ اَثْوَابٍ یَمَانِیَۃٍ بِیْضٍ سَحُوْلِیَّۃٍ مِنْ کُرْسُفٍ لَیْسِ فِیْہِنَّ قَمِیْصٌ وَلاَ عِمَامَۃٌ۔ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[2] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سفید یمنی چادروں میں کفن دیا گیا جو سحول (بستی )میں روئی سے بنی ہوئی تھیں ان میں نہ کرتا تھا نہ پگڑی۔ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 107 عورت کے کفن میں پانچ کپڑے استعمال ہوتے ہیں۔
Flag Counter