Maktaba Wahhabi

31 - 99
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے سینے اور ٹھوڑی کے درمیان فوت ہوئے ۔ بوقت وفات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف دیکھنے کے بعد میں نے کبھی کسی کے بارے میں موت کی تکلیف کم ہونے کا تصور تک نہیں کیا۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 49 موت کو کثرت سے یاد کرنا چاہئے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضي اللّٰه عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اَکْثِرُوْا ذِکْرَ ہَاذِمِ اللَّذَّاتِ یَعْنِی الْمَوْتَ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَالنِّسَائِیُّ وَابْنُ مَاجَۃَ [1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’لذتوں کو مٹانے والی چیز ، یعنی موت کو کثرت سے یاد کیا کرو۔‘‘ اسے ترمذی ، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 50 مرنے والے کے قریب بیٹھ کر لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ پڑھنا مسنون ہے۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ وَ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالاَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((لَقِّنُوْا مَوْتَاکُمْ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابو سعید اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اپنے مرنے والے کو لاَ اِلٰـہَ اِلاَّ اللّٰہ کی تلقین کیا کرو۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 51 موت کے وقت اللہ تعالیٰ سے معافی اور بخشش کی توقع غالب رہنی چاہئے۔ عَنْ جَابِرٍ رضي اللّٰه عنه قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَبْلَ مَوْتِہٖ بِثَلاَ ثَۃِ اَیَّامٍ یَقُوْلُ ((لاَ یَمُوْتَنَّ اَحَدُکُمْ اِلاَّ وَ ہُوْ یُحْسِنُ الظَّنَّ بِاللّٰہِ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3] حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے تین دن پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ’’مرتے وقت انسان کو اللہ پر حسن ِ ظن رکھنا چاہئے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضي اللّٰه عنه قَالَ : دَخَلَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم عَلٰی شَابٍّ وَ ہُوَ فِی الْمَوْتِ فَقَالَ ((کَیْفَ تَجِدُکَ؟)) قَالَ : وَاللّٰہِ ، یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ! اَنِّیْ اَرْجُو اللّٰہَ وَ اَنِّیْ اَخَافُ ذُنُوْبِیْ ، فَقَالَ : رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((لاَ تَجْتَمِعَانِ فِیْ قَلْبِ عَبْدٍ فِیْ مِثْلِ ہٰذَا الْمَوْطَنِ إِلاَّ اَعْطَاہُ اللّٰہُ مَا یَرْجُوْ وَ آمَنَہٗ مِمَّا یُخَافُ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَابْنُ مَاجَۃَ[4] (حسن)
Flag Counter