Maktaba Wahhabi

28 - 99
عَنْ عَمْرَانِ ابْنِ حُصَیْنٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ(( یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ مِنْ اُمَّتِی سَبْعُوْنَ اَلْفًا بِغَیْرِ حِسَابٍ)) قَالُوْا مَنْ ہُمْ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ،قَالَا ((ہُمَ الَّذِیْنَ لاَ یَسْتَرْقُوْنَ وَلَا یَتَطَیَّرُوْنَ وَعَلٰی رَبِّہِمْ یَتَوَکَّلُوْنَ))۔مُتَّفِقٌ عَلَیْہُِّ[1] حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’میری امت سے ستر ہزار آدمی حساب کے بغیر جنت میں جائیں گے۔‘‘صحابہ اکرام رضی اللہ عنہم نے دریافت کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کون لوگ ہوں گے۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’یہ وہ لوگ ہوں گے جو دم نہیں کرواتے ، بُراشگوان نہیں لیتے بلکہ (ہرمعاملے میں)محض اللہ پر توکل کرتے ہیں۔‘‘اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 41 کسی بیما ر یا مصیبت زدہ آدمی کو دیکھ کر یہ دعا مانگنی چاہئے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((مَنْ رَاَیْ مُبْتَلًی فَقَالَ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلاَکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیَلاً لًمْ یُصِبْہُ ذَلِکَ الْبَلاَئُ))۔رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[2] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے کسی مصیبت زدہ (یا بیمار) آدمی کو دیکھ کر کہا ’’اس اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے اس مصیبت سے بچایا ہے جس میں تجھے مبتلا کیا ہے اور (اس اللہ کا شکر ہے) جس نے مجھے بہت سی دوسری مخلوق پر فضیلت عطا فرمائی ہے۔‘‘ وہ کبھی اس مصیبت میں گرفتار نہیں ہوگا۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 42 زندگی کے آخری لمحات میں درج ذیل دعا مانگنی چاہئے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : اَصْغَیْتُ اِلَی النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَبْلَ اَنْ یَمُوْتَ ، وَہُوَ مُسِنْدٌ اِلَیَّ ظَہْرَہُ فَسَمِعْتُہٗ، یَقُوْلُ ((اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاَلْحِقْنِیْ بِالرَّفِیْقِ))۔رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[3] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات مبارک سے پہلے میں نے جھک کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات سنی اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی پشت کی ٹیک میرے ساتھ لگائے ہوئے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اے اللہ ! مجھے بخش دے ، مجھ پر رحم فرما اور مجھے رفیق سے ملا دے۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter