Maktaba Wahhabi

27 - 99
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ اَبِی الْعَاصِ رضی اللّٰه عنہ اَنَّہُ شَکَا اِلَی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم وَجَعًا یَجِدُہُ فِیْ جَسَدِہِ مُنْذُ اَسْلَمَ فَقَالَ لَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((ضَعْ یَدَکَ عَلَی الَّذِی تَاَلَّمَ مِنْ جَسَدِکَ وَقُلْ بِسْمِ اللّٰہِ ثَلاَثًا وَقُلْ سَبْعَ مَرَّاتٍ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ وَقُدْرَتِہِ مِنْ شِرِّ مَا اَجِدُ وَاُحَاذِرُ))۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عثمان بن ابو العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اسلام لانے کے بعد سے میرے جسم میں درد رہتا تھا۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے کہا ’’جس جگہ درد ہے وہاں ہاتھ رکھ کر تین بار بسم اللہ کہو اور سات مرتبہ یہ دعا مانگو ’’میں اللہ تعالیٰ کی قدرت کے وسیلہ سے پناہ مانگتا ہوں جو مجھے لاحق ہے یا جس کے لاحق ہونے کا مجھے خدشہ ہے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 38 نظر میں اثر ہے۔ مسئلہ 39 بری نظر سے محفوظ رہنے کے لئے درج ذیل کلمات پڑھنے چاہئیں۔ عَنْ اِبْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((اَلْعَیْنُ حُقٌّ وَلَوْ کَانَ شَیْئٌ سَابَقَ الْقَدَرِ سَبْقَتْہُ الْعَیَنُ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’نظر حق ہے اگر کوئی چیز تقدیر پر غالب آنے والی ہوتی تو نظر ہوتی۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اِبْنِ عَبَّاسْ رَضْیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : کَانَ رَسُوْلَ اللّٰہَ صلي اللّٰه عليه وسلم یَعُوِّذُ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ وَ یَقُوْلُ ((اِنَّ اَبَاکَمَا کَانَ یُعَوِّذُ بِہَا اِسْمٰعِیْلَ وَاِسْحَاقَ اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَہَامَّۃٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لاَمَّۃٍ ))۔رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[3] حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما کے لئے پناہ مانگتے اور فرماتے ’’تم دونوں کا باپ (یعنی ابراہیم علیہ السلام )ان کلمات کے ذریعے اسماعیل اور اسحاق علیہم السلام کے لئے پناہ مانگا کرتے ۔میں تم دونوں کے لئے ہر شیطان ، تکلیف دہ جانور اور نظر بد سے محفوظ رہنے کے لئے اللہ تعالیٰ کے کامل اور پر اثر کلمات کے ذریعے پناہ مانگتا ہوں۔ ‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : اپنے لئے دعا مانگنے والے کو اَعِیْذُکَمَا کی جگہ اَعُوْذُ کہنا چاہئے۔ مسئلہ 40 بیماری میں دم دوا نہ کروانے اور محض اللہ پر بھروسہ کرنے کی فضیلت۔
Flag Counter