Maktaba Wahhabi

70 - 94
’’جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب ( تشہد میں) بیٹھتے تواپنے دائیں ہاتھ کو اپنی دائیں ران پر رکھتے اور اپنے بائیں ہاتھ کو بائیں ران پراور شہادت کی انگلی کے ساتھ اشارہ کرتے اور اپنے انگوٹھے کو درمیان والی انگلی پر رکھتے اوراپنی بائیں ہتھیلی کے ساتھ اپنے گھٹنے کو مضبوطی کیساتھ پکڑتے۔‘‘ نمبر4… دعا کرنا: پہلی دعا:سیّدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (( وَکَانَ یَقْعُدُفِیْمَا بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ نَحْواً مِنْ سُجُوْدِہٖ وَکَانَ یَقُوْلُ رَبِّ اغْفِرْلِیْ رَبِّ اغْفِرْلِیْ۔))[1] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسجدوں کے درمیان اتنی مقدار بیٹھتے تھے جتنی آپ کے سجود کی مقدار ہوتی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں یہ دعا پڑھتے تھے (رَبِّ اغْفِرْلِیْ رَبِّ اغْفِرْلِیْ) اے میرے رب مجھے بخش دے۔ اے میرے رب مجھے بخش دے۔‘‘ دوسری دعا: سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسجدوں کے درمیان یہ دعا پڑھتے تھے (اللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَعَافِنِیْ وَاھْدِنِیْ وَارْزُقْنِیْ (وَاجْبُرْنِیْ وَارْفَعْنِیْ) [2]اے اللہ!مجھے بخش دے، مجھ پر رحم کر، مجھے عافیت (حفاظت ) میں رکھ، مجھے ہدایت دے دے، مجھے رزق عنایت کر، میرے نقصان کی تلافی کر اور مجھے بلندی عنایت کر۔‘‘
Flag Counter