Maktaba Wahhabi

84 - 94
أَرٰی بِیَاضَ خَدِّہٖ۔))[1] ’’میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرتے دیکھتا تھا حتی کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار کی سفیدی کو دیکھ لیتا۔‘‘ 2۔ سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ((کُنَّا إِذَا صَلَّیْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ قُلْنَا السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ۔))[2] ’’ہم جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تو (دائیں طرف) السلام علیکم ورحمۃ اللہ (اور بائیں طرف) السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہتے۔‘‘ دوسرا طریقہ: دائیں طرف السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اور بائیں طرف السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہنا: سیّدنا علقمہ بن وائل (اپنے باپ وائل رضی اللہ عنہ ) سے بیان کرتے ہیں کہ: ((صَلَّیْتُ مَعَ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم فَکَانَ یُسَلِّمُ عَنْ یَمِیْنِہٖ السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہُ وَعَنْ شِمَالِہٖ السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ۔))[3] ’’میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی توآپ صلی اللہ علیہ وسلم دائیں طرف سلام ’السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہُ‘‘ کہہ کر پھیرتے اور بائیں طرف سلام ’’السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ‘‘ کے ساتھ پھیرتے۔‘‘ 26۔سلام کے بعد اذکار: 1۔ سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
Flag Counter