Maktaba Wahhabi

71 - 94
19۔ تکبیر کہہ کردوسرا سجدہ کرنا: سیّدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ((ثُمَّ یَقُوْلُ: اللّٰہُ أَکْبَرُ ثُمَّ یَسْجُدُ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ مَفَاصِلُہُ۔))[1] ’’پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللّٰہُ أَکْبَرکہہ کر سجدہ کرتے حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام جوڑ اطمینان کی حالت میں ہوجاتے۔‘‘ نوٹ:…دوسرے سجدے میں انہیں چیزوں کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے جنہیں پہلے سجدے میں کیا تھا۔ 20۔ دوسرے سجدے سے سر اٹھانا: دوسرے سجدے سے سر اٹھاتے وقت تکبیر کہنا اور دوسری رکعت سے پہلے سکون سے بیٹھنا ہے: 1۔ جیساکہ سیّدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( ثُمَّ یَرْفَعُ رَأْسَہُ فَیُکَبِّرُ۔)) [2] ’’پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے سے سر اٹھاتے ہوئے تکبیر کہتے۔‘‘ 2۔ اورسیّدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: (( أَنَّہُ رَأیٰ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم یُصَلِّیْ فَإِذَا کَانَ فِی وِتْرٍ مِنْ صَلٰوتِہٖ لَمْ یَنْہَضْ حَتّٰی یَسْتَوِیَ قَاعِداً ۔))[3] ’’انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کونماز پڑھتے ہو ئے دیکھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز کی طاق رکعت میں ہوتے تو اس وقت تک آپ نہ اٹھتے جب تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم برابر ہو کر بیٹھ نہ جاتے ۔‘‘
Flag Counter