Maktaba Wahhabi

تخریج وتحقیق کے اصول وضوابط

مؤلف: محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی

ناشر: سلفی ریسرچ انسٹیٹوٹ

سال شائع: اکتوبر 2016ء

۵: أصح شیء فی الباب۔ اس کا مطلب ہے کہ اس با ب میں سب سے زیادہ صحیح حدیث یہی ہے۔ اس عبارت سے بھی حدیث کا صحیح ہونا لازم نہیں آتابلکہ محدثین اس اصطلاح کو ضعیف حدیث کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں اور اس وقت وہ مراد لیتے ہیں کہ اس باب میں یہ حدیث سب سے زیادہ راجح یا سب سے کم ضعف والی ہے۔[1] ۶: حدیث صحیح بمقابلہ حدیث صحیح الاسناد، حدیث حسن بمقابلہ حدیث حسن الاسناد زیادہ درجہ والی ہوتی ہے کیونکہ صحیح مطلق طور پر سند اور متن کے صحیح ہونے پر دلالت کرتا ہے جبکہ صحیح الاسنادسے صرف سند کا صحیح ہونا لازم آتاہے۔اس سے متن میں موجود کسی علت کی نفی نہیں ہوتی۔ ۷: یَتَلَقَّنُ: وہ لقمہ قبول کرتا ہے کتبِ جر ح وتعدیل میں کئی راویوں کے متعلق کہا گیا ہے کہ’’ یَتَلَقَّنُ‘‘ وہ لقمہ قبول کرتا تھا، اس کا مطلب ہے کہ راوی کو کوئی چیز بتائی جائے اور وہ اسے یہ امتیاز کئے بغیر بیان کرتا ہے کہ یہ بات میری ہے یا نہیں۔جو راوی لقمہ قبول کرتا ہے، اس سے یہ خطرہ ہوتا ہے کہ وہ ایسی روایت بیان نہ کر دے جو اس کی نہیں۔ تدلیس کے متعلق چند اہم اصول: پہلا اصول: قلیل التدلیس راوی کی عن والی روایت صحیح ہوتی ہے الا کہ اس میں تدلیس ثابت ہو جائے۔ ماقبل میں اس کی تفصیل گزر چکی ہے۔اس کی بے شمار مثالیں ملتی ہیں، یہاں ایک مثال پیش خدمت ہے۔اما م ابن شھاب زہری رحمہ اللہ کی قلتِ تدلیس کی وجہ سے محدثین نے ان کی معنعن
x
صفحہعنوان
10مقدمہ:
11مقدمہ:
14فنِ تخریج و تحقیق کا ارتقائی جائزہ:
20پہلا باب اصول تخریج
21تخر یج کا لغوی معنی:
21اصطلاحی تعریف:
21علمِ تخر یج کی نسبت تمام علو م کی طرف:
22علمِ تخریج سے مدد طلب کرنا:
22علم تخر یج کا واضع:
22حکم:
23تخر یج کی اقسا م
23۱: مفصل تخریج
23۲: مختصر تخریج
23۳: قاصر تخریج
24تخر یج کے فوائد:
26کتب ِتخر یج کا ذکر:
27تخر یج کے طر یقے
27پہلا طریقہ:
28پہلا فائدہ:
28دوسرا فا ئد ہ:
28تیسرا فائدہ:
29دوسرا طریقہ:موضوعی اعتبار سے تخریج کرنا:
30تیسرا طریقہ:
30اس طریقے کے فوائد:
30چوتھا طریقہ:
31فائدہ:
31اس طر یقے پر لکھی گئی کتب:
31پانچواں طریقہ:
32فائدہ:
32تخریج لکھنے کے اصول:
37دورانِ تخریج، تخریج شدہ کتب سے استفادہ کرنا:
40اصولِ تخر یج و تحقیق پر کتب:
41دوسرا باب اصولَ سند
42(۱) سند کا مطا لبہ کرنا ضروری ہے۔
43صحیح سند کی شر ائط:
44حدیث کی تحقیق کرنے کا طر یقہ:
44راوی کی تحقیق کرنے کا طریقہ:
48تیسرا باب: اصولِ تحقیق
49رواۃ پر جرح و تعدیل اور متاخرین و متقدمین محدثین کے درمیان فرق
51سند میں سفیان سے مراد ؟
51جرح کرنے والا اگر خود ضعیف ہے تو اس کی جرح قبول نہیں کی جائے گی:
52اہم اصطلاحات:
52۱: صححہ الحاکم ووافقہ الذھبی :
52۲: حافظ ذہبی کا کسی راوی کے متعلق کہنا: وُثِّقَ :
53۳: رجالہ رجال الصحیح۔
53۴: رجالہ ثقات۔
54۵: أصح شیء فی الباب۔
54۷: یَتَلَقَّنُ : وہ لقمہ قبول کرتا ہے
54تدلیس کے متعلق چند اہم اصول: پہلا اصول:
55دوسرا اصول:
57تیسرا اصول: تدلیسِ کثیر کرنے والا راوی جب عن سے بیان کرے۔
57حافظ ابن حجر کا سکوت:
58امام حا کم اور علا مہ ذہبی کا سکوت:
59راویوں کے متعلق چند اہم فوائد:
64ضعیف حدیث کو بیان کرنے کا طریقہ:
65جرح و تعدیل:
66راویو ں کو ثقہ یا ضعیف ثابت کرتے وقت انصاف کرنا !
66ثقہ کی زیا دتی:
67زیادۃ الثقہ کے حکم کا خلا صہ:
67صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے علاوہ کسی بھی کتبِ صحاح پر اعتماد نہیں:
68تبصرہ:
69جب جرح و تعدیل میں تعارض آ جائے ؟
69مجہول:
71مر ضی کے قوا عد بنا نا درست نہیں !
72قا عد ہ نمبر:۴ بعض اہل علم نے کہا:’’حسن لغیرہ حجت نہیں ‘‘
72قا عدہ نمبر:۵ کذاب اور ضعیف را وی کو ثقہ ثا بت کر نے کی کو شش کر نا !
73قاعدہ نمبر:۶ مختلف فیہ راوی کی روایت حسن درجے کی ہو تی ہے ؟
73قاعدہ نمبر:۷ کسی بھی امام کے سکوت سے حدیث کا اس کے نزدیک صحیح یا حسن ہو نا لا زم نہیں آتا۔
73قاعدہ نمبر:۸ امام ابو داود کا سکوت ؟
74قاعدہ نمبر:۹ اما م نسا ئی کا سکو ت ؟
75دسواں قاعدہ: ثابت شدہ متداول کتب کا انکار کردینا
75بعض محدثین کی خاص اصطلاحات:
75جس راوی کو امام ابن حبا ن اکیلے ثقہ کہیں ؟
76امام بخا ری اور التا ریخ الکبیر:
76امام بخا ری کا ’’ التا ریخ الکبیر ‘‘ میں کسی راوی پر سکو ت:
78امام تر مذی کی تصحیح یاتحسین ِحدیث کا اعتبا ر نہیں:
79روا ۃ محدثین کی تا ریخ وفا ت کا علم ہو نا !
85مقالا ت شیخنا المحدث ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ جلد( ۱)سے علوم حدیث کی فہرست
86مقالات لشیخنا المحدث ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ جلد ۲سے علوم حدیث کی فہرست
87چھوتھا باب: حدیث حسن لغیرہ کی حجیت کے متعلق اشکالا ت اور ان کے جوابات
88حسن لغیرہ: ۱: تعریف
91پہلااشکال: بعض لوگ ضعیف + ضعیف کے اصول اور جمع تفریق کے ذریعے سے بعض روایات کو حسن لغیرہ قرار دیتے ہیں۔
93دوسرااشکال:
93تیسرا اشکال:
94چوتھا اشکال: کیا ابن قطان کے نزدیک حسن لغیرہ حجت نہیں؟
96پانچواں اشکال: حافظ ابن حجرکے نزدیک حسن لغیرہ حجت نہیں۔
96چھٹا اشکال: کیا حافظ ابن کثیرؒ کے نزدیک حسن لغیرہ حجت نہیں؟
97ساتواں اشکال:
97عدمِ تقویت کے اسباب:
99تیسراسبب: ضعیف راوی کا تفرد
99چوتھا سبب: جب ایک سے زائد سببِ ضعف ہوں
100دیگر اسبابِ ضعیف:
101حسن لغیرہ کی حجیت اورپاکستانی علمائے اہلحدیث:
102آٹھواں اشکال:
104۱: محدث یمن مقبل بن ہادی کے نزدیک حسن لغیرہ کی حجیت
106نواں اشکال: حسن لغیرہ کا حجت ہونا متقدمین سے ثابت نہیں ہے۔
108محدثین کا اسماعیل بن ابی خالد کے عنعنہ کو قبول کرنا:
108منھجِ متقدمین اور منھجِ متاخرین !
108تحقیق حدیث میں متقدمین کی مخالفت کی مثال
Flag Counter