Maktaba Wahhabi

حجیت حدیث(شیخ البانی)

مؤلف: فضیلت مآب شیخ ناصر الدین البانی

ناشر: ادارہ محدث

مترجم: مولانا حافظ عبدالرشید صاحب اظہرؔ

کافی ہے جنہیں ہم نے پہلی دو فصلوں میں ذکر کیا ہے ایسی ہزاروں احادیث ہیں جن سے وُہ سمجھ جائے گا کہ مقلدین کے مختلف فرقوں نے تقلیدی دین اور غیر معصوم ائمہ کے لیے تعصب کی وجہ سے ان احادیث سے کنارہ کشی کرلی۔ امام ابن قیم رحمہ اللہ نے اعلام الموقعین میں ۷۳ سنن صریحہ بطور مثال بیان کی ہیں، جنہیں مقلدین نے رد کردیا ہے، ان پر مفصل کلام کیا ہے اور بہترین علمی مناقشہ کیا ہے اور ان کے شروع میں چند ایسی مثالیں ذکر کی ہیں جن میں انہوں نے سنن کو عقائد کے بارے میں رد کیا ہے۔ جیسے اللہ کی اپنی مخلوق پر بلندی اور اس کا مستوی علی العرش ہونا وغیرہ مسائل ہیں ‘ میں اس کو تائید کے طور پر ذکر کرتا ہوں کہ شیخ صالح بن محمد الفلانی کتاب ”ایقاظ ہمم اولی الابصار“ (ص ۹۹) میں ہے، کہ علامہ ابن دقیق العید نے ائمہ اربعہ کے ان مسائل کو ایک ضخیم جلد میں جمع کیا ہے جن میں انہوں نے صحیح حدیث کے ساتھ انفرادی یا اجتماعی طور پر اختلاف کیا ہے وُہ اس کے شروع میں ذکر کرتے ہیں۔ ”بلاشبہ ان مسائل کی ائمہ مجتہدین کی طرف نسبت حرام ہے اور ان ائمہ مجتہدین کی تقلید کے دعویدار فقہاء کا فرض ہے کہ وہ ان مسائل کی معرفت حاصل کریں تاکہ وہ انہیں ان کی طرف منسوب کرکے ان پر جھوٹ نہ باندھیں۔ “ نئی نسل کے فرائض ! برادران ِ گرامی ! آخری گزارش یہ ہے کہ میری اس گفتگو کا یہ مقصد نہیں ہے کہ میں تمہیں اس بات پر انگیخت کرتا ہوں کہ آپ سب ائمہ مجتہدین اور فقہاء محققین بن جائیں، اگر چہ ایسا ہونے پر جیسے آپ کو خوشی ہوگی مجھے بھی ویسے ہی خوشی ہوگی۔ چونکہ مختلف شعبوں میں تخصص حاصل کرنے اور متخصصین کو آپس میں تعاون کرنے کی ضرورت کے پیشِ نظر ایسا ہونا عادتاً ناممکن ہے۔ میرا ارادہ اس سے درجِ ذیل دو امور کی طرف توجہ
x
صفحہعنوان
12فصل اوّل سنت کی طرف مراجعت واجب اور اُس کی مخالفت حرام ہے
12اتباعِ سنت کا حکم قرآن سے:۔
17جملہ اُمور میں اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم احادیث مبارکہ سے!
21ان آیات واحادیث کا منشا
25ہر دور میں عقائد واحکام میں سنت کا اتباع لازم ہے!
26متاخرین کا سنت کو بجائے حکم ماننے کے اسے اپنے وضع کردہ اصولوں پر پیش کرنا
28متأخرین کے ہاں سنت کی اجنبیت:۔
29متاخرین کے مزعومہ جن کی وجہ سے سنّت متروک ہوئی!
30فصل دوم
30حدیث رسول پر قیاس کو مقدم کرناباطل ہے!
32حدیث پر قیاس واصول کی تقدیم کا سبب
34احادیث صحیحہ کی چند مثالیں اُن کی قواعد کی وجہ سے جن کی مخالفت کی گئی!
38فصل سول
38خبر واحد عقائد واحکام میں حجّت ہے!
39ایک شبہ اور اس کا ازالہ
42اخبار آحاد کو حجت تسلیم نہ کرنے کا عقیدہ وہم وخیال پر مبنی ہے!
42عقائد کے متعلق خبرِ واحد سے حجیّت کے وجوب پر دلائل !
43دلیل اوّل :
43دلیل ثانی :۔
44دلیل ثالث:۔
45دلیل رابع:۔
49امام شافعی رحمہ اللہ علیہ خبرِ واحد سے عقیدہ ثابت کرتے ہیں!
50عقیدے کےمتعلق اخبار آحاد سے عدم حجیت نوپید بدعت ہے!
53بہت سی اخبار آحاد سے علم ویقین کا فادہ !
58اخبار آحاد سے افادۂ کا علم کا انکار سنت سے جہالت کے سبب ہے!
60حدیث کے متعلق بعض فقہاء کا موقف اور سنت سے عدم واقفیت کی دومثالیں!
62چوتھی فصل تقلید اور اُسے مذہب ودین بنانا
62تقلید کی حقیقت اور اُس سے تحذیر:۔
64”باب“تقلید اور اس کی نفی کا بیان‘ تقلید اور اتباع میں فرق!
69علم صرف اللہ اور اس کے رسول کے فرمودات کا نام ہے!
73دلیل سمجھنے سےعاجز آدمی کےلیے تقلید کا جواز:
75اہل مذاہب کا اجتہاد سے تصادم اور ہر ایک پر تقلید کو واجب قراردینا
77ائمہ کے لیے تعصب اور ان کی تقلید فرض قرار دینے میں اہل مذہب کی ان سے مخالفت!
78مقلدین میں اختلاف کی کثرت اور محدثین میں اس کی قلت!
83تقلید کے خطرات اور مسلمانوں پر اس کے آثار سیئہ !
84نئی نسل کے فرائض !
Flag Counter