Maktaba Wahhabi

حجیت حدیث(شیخ البانی)

مؤلف: فضیلت مآب شیخ ناصر الدین البانی

ناشر: ادارہ محدث

مترجم: مولانا حافظ عبدالرشید صاحب اظہرؔ

دلانا ہے۔ اول: نئی نسل کے جوانوں کو چاہیے کہ ایک خاص امر کا خیا رکھیں جس سے آج کل جدید ذہن کے مومن صفات اور اسلامی ثقافت کے حامل نوجوان بھی غافل ہیں‘حالانکہ وہ ایسے دور میں زندگی بسر کررہے ہیں جس میں انہوں نے سید قطب شہید رحمہ اللہ علیہ اور مولانا مودودی وغیرہما جیسے مسلم مصنفین کی کتابوں اور کوششوں سے یہ جان لیا ہے کہ تشریع کا حق صرف اللہ وحدہ کی ذات کو حاصل ہے۔ اس میں کوئی انسان شریک نہیں ہے جسے وہ اس نعرے سے تعبیر کرتے ہیں ”حاکمیت صرف اللہ کے لیے ہے“۔ اس کتاب کے شروع میں جو نصوص ذکر کی گئی ہیں اُن سے بھی یہی تصریح ہوتی ہے، لیکن یہ نعرہ بلندکرنے والے اور اس پر ایمان رکھنے والے نوجوانوں کی اکثریت حقیقت سے آگاہ نہیں ہے کہ اس میں کوئی فرق نہیں ہے کہ ایک من دون اللہ بشر کا تابع مسلمان جو اللہ کے احکام میں سے کسی حکم کو خطا بتاتا ہے یا ایک کافر جس نے اپنی ذات کو اللہ کے برابربحیثیت شارع کے کھڑا کرلیا ہے، برابر ہیں اور اُن کے عالم وجاہل ہونے میں بھی فرق نہیں ہے۔ یہ سب مبدء مذکور”حاکمیت اللہ کے لیے ہے‘‘ کے منافی ہے۔ جس پر بحمداللہ آج کا نوجوان ایمان رکھتا ہے۔ میں آپ کو اس پر متنبہ کرنا اور نصیحت کرنا چاہتا ہوں‘ چونکہ نصیحت مومنوں کو نفع دیتی ہے۔ ( انَّ الذِّكْرَىٰ تَنفَعُ الْمُؤْمِنِينَ) میں نے کئی جوانوں کو سنا کہ وہ پوری جرأت وہمت اور اسلامی غیرت کےساتھ ”اللہ وحدہٗ کی حاکمیت “ کا اقرار کرانے کے لیے خطبے دیتے ہیں، کافر حکومتوں سے ٹکر لیتے ہیں۔ یہ بڑی خوش آئند بات ہے، اگر چہ ہم اُن کے خیالات میں جو فی نفسہٖ اس نعرے کے منافی ہیں تغیر نہیں کرسکتے، حالانکہ اس میں تغیر آسان ہے انہیں اس پر متنبہ کریں گے اور انہیں یاد دلائیں گے کہ خبردار یہ تقلیدی دین
x
صفحہعنوان
12فصل اوّل سنت کی طرف مراجعت واجب اور اُس کی مخالفت حرام ہے
12اتباعِ سنت کا حکم قرآن سے:۔
17جملہ اُمور میں اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم احادیث مبارکہ سے!
21ان آیات واحادیث کا منشا
25ہر دور میں عقائد واحکام میں سنت کا اتباع لازم ہے!
26متاخرین کا سنت کو بجائے حکم ماننے کے اسے اپنے وضع کردہ اصولوں پر پیش کرنا
28متأخرین کے ہاں سنت کی اجنبیت:۔
29متاخرین کے مزعومہ جن کی وجہ سے سنّت متروک ہوئی!
30فصل دوم
30حدیث رسول پر قیاس کو مقدم کرناباطل ہے!
32حدیث پر قیاس واصول کی تقدیم کا سبب
34احادیث صحیحہ کی چند مثالیں اُن کی قواعد کی وجہ سے جن کی مخالفت کی گئی!
38فصل سول
38خبر واحد عقائد واحکام میں حجّت ہے!
39ایک شبہ اور اس کا ازالہ
42اخبار آحاد کو حجت تسلیم نہ کرنے کا عقیدہ وہم وخیال پر مبنی ہے!
42عقائد کے متعلق خبرِ واحد سے حجیّت کے وجوب پر دلائل !
43دلیل اوّل :
43دلیل ثانی :۔
44دلیل ثالث:۔
45دلیل رابع:۔
49امام شافعی رحمہ اللہ علیہ خبرِ واحد سے عقیدہ ثابت کرتے ہیں!
50عقیدے کےمتعلق اخبار آحاد سے عدم حجیت نوپید بدعت ہے!
53بہت سی اخبار آحاد سے علم ویقین کا فادہ !
58اخبار آحاد سے افادۂ کا علم کا انکار سنت سے جہالت کے سبب ہے!
60حدیث کے متعلق بعض فقہاء کا موقف اور سنت سے عدم واقفیت کی دومثالیں!
62چوتھی فصل تقلید اور اُسے مذہب ودین بنانا
62تقلید کی حقیقت اور اُس سے تحذیر:۔
64”باب“تقلید اور اس کی نفی کا بیان‘ تقلید اور اتباع میں فرق!
69علم صرف اللہ اور اس کے رسول کے فرمودات کا نام ہے!
73دلیل سمجھنے سےعاجز آدمی کےلیے تقلید کا جواز:
75اہل مذاہب کا اجتہاد سے تصادم اور ہر ایک پر تقلید کو واجب قراردینا
77ائمہ کے لیے تعصب اور ان کی تقلید فرض قرار دینے میں اہل مذہب کی ان سے مخالفت!
78مقلدین میں اختلاف کی کثرت اور محدثین میں اس کی قلت!
83تقلید کے خطرات اور مسلمانوں پر اس کے آثار سیئہ !
84نئی نسل کے فرائض !
Flag Counter