Maktaba Wahhabi

حجیت حدیث(شیخ البانی)

مؤلف: فضیلت مآب شیخ ناصر الدین البانی

ناشر: ادارہ محدث

مترجم: مولانا حافظ عبدالرشید صاحب اظہرؔ

بہت سی اخبار آحاد سے علم ویقین کا فادہ ! گذشتہ سطور میں جو بحث گزری ہے اور عقائد واحکام میں مذکورہ تفریق کے بطلان کی تحقیق ہوئی ہے وُہ سب اس مفروضہ پر قائم ہے اگر علی سبیل التنزل یہ تسلیم کرلیں کہ خبرِ واحد ظن راجح کا فائدہ دیتی ہے، قطعی علم اور یقین کا فائدہ نہیں دیتی۔ پس یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ مفروضہ علی الاطلاق نہیں ہے بلکہ اس میں اپنے مقام پر تفصیل ہے۔ اب ہمیں جس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے وُہ یہ ہے کہ اخبار آحاد کئی مقامات پر علم ویقین کا فائدہ دیتی ہیں۔ جیسے وُہ احادیث جنہیں امت کے ہاں تلقی بالقبول کا درجہ حاصل ہے اور وُہ احادیث جنہیں امام بخاری اور مسلم نے اپنی اپنی صحیح میں روایت کیا ہے ان پر تنقید نہیں کی گئی اور ان پر صحت کا قطعی حکم لگایا گیاہے۔ ایسی احادیث سے علم یقینی فطری حاصل ہے، جیساکہ امام ابنِ صلاح نے اپنی کتاب علوم الحدیث (مقدمہ ابنِ صلاح) میں اس پر جزماً حکم لگایا ہے[1]اور ابنِ کثیر نے ”اختصار علوم الحدیث“ میں اس کی تائید کی ہے۔ اس سے قبل ابن تیمیہ رحمہ اللہ بھی اسی طرف گئےہیں اور ابنِ قیم نے ان کی پیروی کی ہے اور متعدداحادیث بطور مثال پیش کی ہیں، مثلاً حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث ’’ِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ“(اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے ) اور حدیث ’’ إذا جلس بين شعبها الأربع ثم جهدها فقد وجب الغسل۔ “(جب کوئی آدمی اپنی بیوی کے ہاتھ پاؤں کے درمیان بیٹھ کر جماع کی کوشش کرے تو غسل واجب ہوجاتاہے) اور حضرت ابن عمر کی حدیث ” فرض رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم زکوٰۃ الفطر فی رمضان علی الصغیر والکبیر والذکر والانثیٰ“ رسول اللہ نے صدقۃ الفطر رمضان میں ہر چھوٹے، بڑے، مرد اور عورت پر لازم قرار
x
صفحہعنوان
12فصل اوّل سنت کی طرف مراجعت واجب اور اُس کی مخالفت حرام ہے
12اتباعِ سنت کا حکم قرآن سے:۔
17جملہ اُمور میں اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم احادیث مبارکہ سے!
21ان آیات واحادیث کا منشا
25ہر دور میں عقائد واحکام میں سنت کا اتباع لازم ہے!
26متاخرین کا سنت کو بجائے حکم ماننے کے اسے اپنے وضع کردہ اصولوں پر پیش کرنا
28متأخرین کے ہاں سنت کی اجنبیت:۔
29متاخرین کے مزعومہ جن کی وجہ سے سنّت متروک ہوئی!
30فصل دوم
30حدیث رسول پر قیاس کو مقدم کرناباطل ہے!
32حدیث پر قیاس واصول کی تقدیم کا سبب
34احادیث صحیحہ کی چند مثالیں اُن کی قواعد کی وجہ سے جن کی مخالفت کی گئی!
38فصل سول
38خبر واحد عقائد واحکام میں حجّت ہے!
39ایک شبہ اور اس کا ازالہ
42اخبار آحاد کو حجت تسلیم نہ کرنے کا عقیدہ وہم وخیال پر مبنی ہے!
42عقائد کے متعلق خبرِ واحد سے حجیّت کے وجوب پر دلائل !
43دلیل اوّل :
43دلیل ثانی :۔
44دلیل ثالث:۔
45دلیل رابع:۔
49امام شافعی رحمہ اللہ علیہ خبرِ واحد سے عقیدہ ثابت کرتے ہیں!
50عقیدے کےمتعلق اخبار آحاد سے عدم حجیت نوپید بدعت ہے!
53بہت سی اخبار آحاد سے علم ویقین کا فادہ !
58اخبار آحاد سے افادۂ کا علم کا انکار سنت سے جہالت کے سبب ہے!
60حدیث کے متعلق بعض فقہاء کا موقف اور سنت سے عدم واقفیت کی دومثالیں!
62چوتھی فصل تقلید اور اُسے مذہب ودین بنانا
62تقلید کی حقیقت اور اُس سے تحذیر:۔
64”باب“تقلید اور اس کی نفی کا بیان‘ تقلید اور اتباع میں فرق!
69علم صرف اللہ اور اس کے رسول کے فرمودات کا نام ہے!
73دلیل سمجھنے سےعاجز آدمی کےلیے تقلید کا جواز:
75اہل مذاہب کا اجتہاد سے تصادم اور ہر ایک پر تقلید کو واجب قراردینا
77ائمہ کے لیے تعصب اور ان کی تقلید فرض قرار دینے میں اہل مذہب کی ان سے مخالفت!
78مقلدین میں اختلاف کی کثرت اور محدثین میں اس کی قلت!
83تقلید کے خطرات اور مسلمانوں پر اس کے آثار سیئہ !
84نئی نسل کے فرائض !
Flag Counter