Maktaba Wahhabi

حجیت حدیث(شیخ البانی)

مؤلف: فضیلت مآب شیخ ناصر الدین البانی

ناشر: ادارہ محدث

مترجم: مولانا حافظ عبدالرشید صاحب اظہرؔ

واضح اور معلوم ہے کہ مسلمان عہد صحابہ رضی اللہ عنہم سے لے کر ہمیشہ اخبار آحاد کے درپے رہے ہیں، ان پر عمل پیرارہے ہیں، ان سے امورِ غیبیہ اور حقائق اعتقاد یہ ثابت کرتے رہے ہیں جیسے بدر الخلق اور اشراط الساعۃ وغیرہ بلکہ اللہ کی صفات کے بارے میں بھی اُن سے ثبوت پکڑتے رہے ہیں۔ پس اگر وُہ علم کا فائدہ نہیں دیتیں اور اُن سے عقیدہ ثابت نہیں ہوتا تو پھر اس کا مطلب یہ ہے کہ صحابہ، تابعین، تبع تابعین اور ائمہ اسلام سب ایسی باتوں کے درپے رہے جن کا انہیں علم نہ تھا جیسا کہ حافظ ابن قیم رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :”وھذا مما لایقوله مسلم“ (اس کا کوئی مسلمان قائل نہیں ہے[1]) دلیل ثالث:۔ باری تعالیٰ کا فرمان ہے:يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا “(وفی القرأۃ الأخریٰ فتتثبتوا) یعنی اے ایمان والو! جب تمہارے پاس کوئی فاسق آدمی کوئی خبر لائے تو اس کی تحقیق کرلیا کرو۔ سو یہ آیت اس چیز کی دلیل ہے کہ عادل اور دیانتدار آدمی جب کوئی خبر دے خواہ کسی قسم کی ہوتو اس سے حجت قائم ہوجاتی ہے اور اس میں ثبوت حاصل کرنا واجب نہیں ہے، بلکہ فی الفور عمل کیا جائے، اسی لیے حافظ ابن القیم رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ”یہ آیت خبرِ واحد کے قبول کرنے پر جزماً دلالت کرتی ہے اور یہ کہ خبر واحد اپنے ثبوت کے بعد مزید تحقیق کی محتاج نہیں ہے۔ اگر خبرِ واحد سے علم کا فائدہ نہ ہوتا تو حصول علم کےلیے مزید تحقیق کا حکم دیا جاتا ہے اور اس سے بھی خبر واحد کےقبول کرنے پر دلالت ہوتی کہ سلف صالح ہمیشہ یہ کہتے رہے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے فرمایا، ایسے کیا، اس بات کا حکم صادر فرمایا اور اس چیز سے منع فرمایا اور یہ ان کے کلام سے لازماً معلوم ہے۔ “صحیح بخاری میں متعدد مقامات پر ہے ”قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم “ ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) اور یہ بہت ساری احادیث صحابہ میں ہے، ایک صحابی کہتا ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا، حالانکہ اس نے اپنے جیسے کسی دوسرے صحابی
x
صفحہعنوان
12فصل اوّل سنت کی طرف مراجعت واجب اور اُس کی مخالفت حرام ہے
12اتباعِ سنت کا حکم قرآن سے:۔
17جملہ اُمور میں اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم احادیث مبارکہ سے!
21ان آیات واحادیث کا منشا
25ہر دور میں عقائد واحکام میں سنت کا اتباع لازم ہے!
26متاخرین کا سنت کو بجائے حکم ماننے کے اسے اپنے وضع کردہ اصولوں پر پیش کرنا
28متأخرین کے ہاں سنت کی اجنبیت:۔
29متاخرین کے مزعومہ جن کی وجہ سے سنّت متروک ہوئی!
30فصل دوم
30حدیث رسول پر قیاس کو مقدم کرناباطل ہے!
32حدیث پر قیاس واصول کی تقدیم کا سبب
34احادیث صحیحہ کی چند مثالیں اُن کی قواعد کی وجہ سے جن کی مخالفت کی گئی!
38فصل سول
38خبر واحد عقائد واحکام میں حجّت ہے!
39ایک شبہ اور اس کا ازالہ
42اخبار آحاد کو حجت تسلیم نہ کرنے کا عقیدہ وہم وخیال پر مبنی ہے!
42عقائد کے متعلق خبرِ واحد سے حجیّت کے وجوب پر دلائل !
43دلیل اوّل :
43دلیل ثانی :۔
44دلیل ثالث:۔
45دلیل رابع:۔
49امام شافعی رحمہ اللہ علیہ خبرِ واحد سے عقیدہ ثابت کرتے ہیں!
50عقیدے کےمتعلق اخبار آحاد سے عدم حجیت نوپید بدعت ہے!
53بہت سی اخبار آحاد سے علم ویقین کا فادہ !
58اخبار آحاد سے افادۂ کا علم کا انکار سنت سے جہالت کے سبب ہے!
60حدیث کے متعلق بعض فقہاء کا موقف اور سنت سے عدم واقفیت کی دومثالیں!
62چوتھی فصل تقلید اور اُسے مذہب ودین بنانا
62تقلید کی حقیقت اور اُس سے تحذیر:۔
64”باب“تقلید اور اس کی نفی کا بیان‘ تقلید اور اتباع میں فرق!
69علم صرف اللہ اور اس کے رسول کے فرمودات کا نام ہے!
73دلیل سمجھنے سےعاجز آدمی کےلیے تقلید کا جواز:
75اہل مذاہب کا اجتہاد سے تصادم اور ہر ایک پر تقلید کو واجب قراردینا
77ائمہ کے لیے تعصب اور ان کی تقلید فرض قرار دینے میں اہل مذہب کی ان سے مخالفت!
78مقلدین میں اختلاف کی کثرت اور محدثین میں اس کی قلت!
83تقلید کے خطرات اور مسلمانوں پر اس کے آثار سیئہ !
84نئی نسل کے فرائض !
Flag Counter