Maktaba Wahhabi

96 - 114
6۔والدین سے حسن سلوک کا درس اور نوجوانوں کی تربیت نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے اولاد کی تربیت کے حوالے سے بہت تاکید فرمائی ہے اور بالخصوص نوجوانوں کو والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تلقین کی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص آیا اور عرض کیا: میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت اور جہاد پربیعت کرنا چاہتا ہوں اور اللہ سے اس کے اجرو ثواب کی امید رکھتا ہوں۔ آپ کچھ دیر کے بعد اس سے سوال کرتے ہیں: کیا تمہارے والدین میں سے کوئی زندہ ہے؟ وہ شخص کہتا ہے: ہاں! دونوں زندہ ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :کیا تم اللہ تعالی سے اجر چاہتے ہو؟ اس نے کہا :ہاں! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( فأرجع إلى والدیك فأحسن صحبتهما)) [1] ’’اپنے والدین کے پاس جاو اور ان کے ساتھ اچھا برتاؤکرو۔‘‘ ایک اور مقام پر سیدہ اسماء بنت ابی بکر صدیقرضى الله تعالی عنھافرماتی ہیں کہ میری ماں میرے گھر آئی (وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایمان نہیں لائی تھیں)میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس سلسلہ میں دریافت کیا اور کہا: میری ماں آئی ہیں اور مجھ سے کسی چیز کی خواہش مند ہیں، کیا میں ان کے ساتھ صلہ رحمی کر سکتی ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((نعم صلی أمك)) [2] ’’ہاں! تم اپنی ماں کے ساتھ صلہ رحمی کر و۔‘‘ 7۔صبروعفو ودرگزر کی تلقین اور نوجوانوں کی تربیت نوجوانوں کی تربیت کرتے ہوئے نبی دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے عفوو درگزر کی تلقین کی ہے کیونکہ اس شباب میں غصہ بہت زیادہ آتا ہے اور اسی لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی مواقع پر غصہ پی جانے، معاف کرنے اور عفو ودرگزر کرنے کا حکم دیا ہے تا کہ بعد میں کسی بھی شخص کے دل میں حقد وکینہ کا کوئی اثر، غیظ وغضب کا کوئی شائبہ اور بغض و نفرت کا کوئی احتمال باقی نہ ہواور اسی کی تلقین قرآن میں بھی آئی ہے۔ فرمان ربانی ہے : ﴿ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِيْلَ﴾[3] ’’اچھے طریقے سے درگزر کا کام لو۔‘‘ ایک اور مقام پر فرمایا: ﴿ خُذِ الْعَفْوَ وَ اْمُرْ بِالْعُرْفِ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْجٰهِلِيْنَ﴾ [4] ’’نرمی اور درگزر کا طریقہ اختیار کرو، معروف کی تلقین کئے جاو اور جاہلوں سے نہ الجھو۔‘‘ مربی اعظم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نوجوان کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: ’’اشج عبدالقیس تمہارے اندر دو خصلتیں ایسی ہیں جن کو اللہ تعالی بہت پسند کرتے ہیں وہ حلم (بردباری)اور
Flag Counter