Maktaba Wahhabi

62 - 114
طلاق متصور کیاجاتا تھا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کےزمانے میں بھی یہی معمول رہا۔ خودسیدناعمرفاروق رضی اللہ عنہ کےابتدائی دورخلافت تک اسےطلاق رجعی ہی سمجھا گیا۔ لیکن جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی نگاہ معاملہ شناس نےدیکھا کہ لوگ طلاق کےمسئلے کی پوری پوری اہمیت محسوس نہیں کرتے اوراسلام کی اس رخصت سےناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں توآپ رضی اللہ عنہ نےاس معمول کی مخالفت کی اورفیصلہ صادر فرمادیا کہ آئندہ یہ تین طلاقیں قطعی بینونت اورعلیحدگی کوموجب ہوں گی اوررجوع کاحق نہیں دیاجائےگا۔‘‘ [1] تجزیہ استدلال سچ یہ ہے کہ بظاہر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کایہ اقدام ’تبدیلی احکام ‘کی ایک قوی دلیل ہے۔ لیکن تامل کی نگاہ سے دیکھا جائے اور معاملے کےپس منظر اوراس اقدام فاروقی کےاسباب ووجوہ کاکھوج لگایا جائے تومعلوم ہوگا کہ اصل حقیقت کچھ اورہے۔ ذیل میں اس کی توضیح کی جاتی ہے ۔سب سےپہلے وہ روایت دیکھنی چاہیے جس میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کےاس فیصلے کاتذکرہ ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ’’كَانَ الطَّلَاقُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَسَنَتَيْنِ مِنْ خِلَافَةِ عُمَرَ، طَلَاقُ الثَّلَاثِ وَاحِدَةً، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: إِنَّ النَّاسَ قَدِ اسْتَعْجَلُوا فِي أَمْرٍ قَدْ كَانَتْ لَهُمْ فِيهِ أَنَاةٌ، فَلَوْ أَمْضَيْنَاهُ عَلَيْهِمْ، فَأَمْضَاهُ عَلَيْهِمْ. ‘‘[2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےزمانے ،سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کےعہد اورسیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کےابتدائی دوبرسوں میں تین طلاق کوایک ہی شمار کیاجاتاتھا۔لیکن سیدناعمر رضی اللہ عنہ نےفرمایا ۔جس معاملے (طلاق )میں لوگوں کو سوچ بچار سےکام لینا چاہیے تھا ،اس میں وہ جلدبازی سےکام لینے لگے ہیں ۔لہٰذا ہم کیوں نہ اس کونافذ کردیں ،چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو ان پر نافذ کردیا ۔‘‘ اقدام فاروقی رضی اللہ عنہ کاپس منظر یہاں یہ سوال غوروفکر کی سطح پر ابھر کرسامنے آتا ہےکہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کےاس اقدام کاپس منظر کیاہے؟ تامل کیاجائے تواسی حدیث میں اس کاتذکرہ موجود ہے اوروہ یہ ہے کہ لوگ کثرت سے طلاقیں دینےلگ گئے تھے، جب کہ شریعت نےاس میں انتہائی غوروفکر اورصبروتحمل سےکام لینےکی تاکید کی ہے۔ اسلام میں اسے حلال وجائز امورمیں سب سے ناپسندیدہ قراردیاگیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد گرامی ہے :
Flag Counter