Maktaba Wahhabi

94 - 114
تو کیا ان قرآنی آیات کو بھی نعوذ باللہ جھوٹ قرار دیا جائے گا؟ اور تیسری بات یہ ہے کہ اہل علم نے ان تینوں باتوں کی تاویل بیان کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے جھوٹ حقیقی نہیں تھے بلکہ معاریض کی صورت میں تھے جیسا کہ یہ جھوٹ کہ ’’ میں بیمار ہوں‘‘ مطلب یہ تھا کہ دلی طور پر میں بیمار ہوں۔اور یہ جھوٹ کہ ’’یہ کام ان کے بڑے نے کیا ہے‘‘ مراد یہ تھی کہ اگر یہ بولتے ہیں تو ان کے بڑے نے ہی یہ کام کیا ہے۔ اسی طرح یہ جھوٹ کہ ’’یہ (یعنی سارہ) میری بہن ہے ‘‘ مراد یہ تھا کہ دین اسلام میں میری بہن ہے۔ [1] درج بالا تفصیل سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ امام رازی رحمہ اللہ کا اعتراض بالکل بے بنیاد اور باطل ہے اور اس کی کچھ حیثیت نہیں۔ 11۔مسند احمد میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ يَحْفِرُونَ كُلَّ يَوْمٍ حَتَّى إِذَا كَادُوا يَرَوْنَ شُعَاعَ الشَّمْسِ قَالَ الَّذِي عَلَيْهِمْ ارْجِعُوا فَسَنَحْفِرُهُ غَدًا فَيُعِيدُهُ اللّٰہ أَشَدَّ مَا كَانَ حَتَّى إِذَا بَلَغَتْ مُدَّتُهُمْ وَأَرَادَ اللّٰہ أَنْ يَبْعَثَهُمْ عَلَى النَّاسِ حَفَرُوا حَتَّى إِذَا كَادُوا يَرَوْنَ شُعَاعَ الشَّمْسِ قَالَ الَّذِي عَلَيْهِمْ ارْجِعُوا فَسَتَحْفِرُونَهُ غَدًا إِنْ شَاءَ اللّٰہ تَعَالَى وَاسْتَثْنَوْا فَيَعُودُونَ إِلَيْهِ وَهُوَ كَهَيْئَتِهِ حِينَ تَرَكُوهُ فَيَحْفِرُونَهُ وَيَخْرُجُونَ عَلَى النَّاسِ)) [2] ’’یا جوج وماجوج ذوالقرنین کی بنائی ہوئی دیوار کو روزانہ کھودتے ہیں، یہاں تک کہ جب سراخ میں سے سورج کی کرنیں اندر آنے لگتی ہیں تو ان کا نگران کہتا ہے کہ اب واپس لوٹ چلو، کل ہم اس دیوارکو کھود ڈالیں گے، لیکن اگلے دن وہ آتے ہیں تودیوار دوبارہ نہایت مضبوطی سے بند ہوچکی ہوتی ہے۔ یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا، یہاں تک کہ جب ان کی قید کی مدت پوری ہوجائے گی اور اللہ تعالیٰ ان کو لوگوں پر مسلط کرنا چاہیں گے تو ایک دن وہ دیوار کو کھو دیں گے اور جب سورج کی کرنیں اندر آنے لگیں گی تو نگران کہے گا کہ اب واپس چلو! ان شاء اللہ ہم کل اس دیوار کو کھود لیں گے۔ ان شاء اللہ کہنے کی وجہ سے جب وہ اگلے دن آئیں گے تو دیوار اسی حالت پر ہوگی جس پر وہ کل اسے چھوڑ کر گئے تھے۔ چنانچہ وہ اس کو کھود کر باہر نکل آئیں گے۔‘‘ اشکال یہ روایت بظاہر قرآن مجید کی اس آیت کے خلاف ہے: ﴿ فَمَا اسْطَاعُوْا اَنْ يَّظْهَرُوْهُ وَ مَا اسْتَطَاعُوْا لَهٗ نَقْبًا﴾ [3]
Flag Counter