Maktaba Wahhabi

محدچ شمارہ 367

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور

سال شائع: اکتوبر 2014ء

تحقیق وتنقید ڈاکٹر حافظ محمد زبیر مولانا وحید الدین خان؛ اَفکار ونظریات پیدائش اور ابتدائی تعلیم مولانا وحید الدین خان یکم جنوری ۱۹۲۵ء کو پیدا ہوئے۔ ان کی پیدائش اُتر پردیش، بھارت کے ایک قصبہ اعظم گڑھ میں ہوئی۔ چار یا چھ سال کی عمر میں ہی اِن کے والد محترم فریدالدین خان وفات پا گئے۔ اِن کی والدہ زیب النساء خاتون نے اِن کی پرورش کی اور اِن کے چچاصوفی عبد الحمید خان نے اِن کی تعلیم کی ذمہ داری اُٹھائی۔خان صاحب کا کہنا ہے کہ بچپن کی یتیمی نے اُن میں مسائل سے جان چھڑانے کی بجائے اُن کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ پیدا کیا۔[1] اُنہوں نے ابتدائی تعلیم مدرسۃ الاصلاح،سرائے میر،اعظم گڑھ سے ہی حاصل کی۔ ۱۹۳۸ء میں اِس مدرسہ میں داخلہ لیا اور ۱۹۴۴ء میں چھ سال بعد اُنہوں نے یہاں سے اپنی مذہبی تعلیم مکمل کر لی۔اِس کے بعد ان کے بڑے بھائی نے اُنہیں کاروبار میں شامل کرنے کی کوشش کی لیکن اُن کا خیال یہ تھا کہ اُنہیں ابھی انگریزی زبان کی تعلیم حاصل کرنی ہے۔ اِس مقصد کے لیے اُنہوں نے لائبریری جا کر سائنس اور جدید علوم کی کتب کا مطالعہ شروع کیا۔[2] کچھ عرصہ بعد خان صاحب نے محسوس کیا کہ اُنہوں نے مدرسہ کی تعلیم کے ساتھ جدید علوم کا بھی کافی مطالعہ کر لیا ہے تو اُنہوں نے دینی علم کو زمانۂ حاضر کے تقاضوں کے مطابق پیش کرنے کا ارادہ کیا۔ اُن کی تحریروں میں بین المذاہب مکالمہ اور اَمن کا بہت زیادہ ذکر ملتا ہے۔ اور آخر عمر میں اُنہوں نے دین اسلام کا خلاصہ اِنہی دو لفظوں میں بیان کیا ہے۔ ۱۹۵۵ء میں اُن کی پہلی کتاب'نئے عہد کے دروازے پر' شائع ہوئی۔ یہی کتاب بعد میں
x
صفحہعنوان
4خلافتِ راشدہ اور فلاحِ عامّہ
36قاعد امام کی امامت میں نماز
56حلالۂ ملعونہ مروّجہ کا قرآن سے جواز؟
69مولانا وحید الدین خان؛ اَفکار ونظریات
81دولتِ فاطمیہ کی واپسی کی کوششیں
Flag Counter