Maktaba Wahhabi

39 - 111
(الف) جزیرہ عرب سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی یہی حدیث صحیح مسلم میں 'جزیرہ عرب' کی قید کے ساتھ مروی ہے، جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ أَيِسَ أَنْ يَعْبُدَهُ الْمُصَلُّونَ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَلَكِنْ فِي التَّحْرِيشِ بَيْنَهُمْ)) [1] ''یقیناً شیطان مایوس ہوگیا ہے کہ جزیرۂ عرب میں نمازی اس کی عبادت کریں، لیکن وہ تمہارے درمیان شرانگیزی کرے گا۔'' اور 'حلیۃ الاولیا' (8/282، رقم 12208) میں یہی حدیث بأرضکم هذه کے الفاظ سے بھی مروی ہے اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی بأرضکم هٰذه کے الفاظ کی قید کے ساتھ مروی ہے۔[2] (ب) حجۃ الواداع اور پھرمزید یہ بھی کہ یہ حدیث حجۃ الوداع کے موقع پر مکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبے کا ایک حصہ ہے۔حضرت ابوحرہ رقاشی اپنے چچا سے بیان کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں: كُنْتُ آخِذًا بِزِمَامِ نَاقَةِ رَسُولِ اللّٰه صلی اللہ علیہ وسلم فِي أَوْسَطِ أَيَّامِ التَّشْريقِ أَذُودُ عَنْهُ النَّاسَ فَقَالَ:...» ''میں ایام تشریق کے درمیانی دن (یعنی 12 ذوالحجہ کو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی مہار پکڑے ہوئے، لوگوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دور ہٹا رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (پھر خطبہ بیان فرماتے ہیں جس میں یہ الفاظ بھی ہیں) (( ألا إن الشيطان قد أيس أن يعبده المصلّون)) [3] اورسیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر لوگوں سے خطاب میں فرمایا:
Flag Counter