Maktaba Wahhabi

64 - 79
قال:من عادٰی لي ولیا فقد آذنته بالحرب» [1] ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’جس نے میرےکسی دوست سے عداوت قائم کی ، میرا اس کے خلاف اعلان جنگ ہے۔‘‘ اس جنگ کا سب سےزیادہ خطرہ مول لینے والا وہ شخص ہےجو رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین سے بغض و عداوت رکھے، ان کی شان میں گستاخانہ رویہ اپنائے اور ان کی تنقیص شان کی سعی لا حاصل میں مصروف رہے۔کیونکہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میرے صحابہ کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، انہیں اپنی تنقید کا نشانہ نہ بناؤ۔ جس نے انہیں کوئی تکلیف پہنچائی، اس نے مجھ دُکھ دیا اور جس نے مجھے دکھی کیا اس نے اللہ تعالیٰ کو تکلیف پہنچائی، اور جس نے اللہ تعالیٰ کو تکلیف پہنچائی اللہ تعالیٰ اسے عنقریب صفحۂ ہستی سے مٹا ڈالے گا۔‘‘[2] افسوس کہ بعض گمراہ فرقوں کا مذہب اور عقیدہ ہی صحابہ کی عداوت پر قائم ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کے اس کے غضب اور دردناک عذاب سے پناہ چاہتے ہیں اور عفو و عافیت کے سائل و خواستگار ہیں۔ ادارہ محدث پر آزمائش کا مہینہ ستمبر 2011ء کا مہینہ ادارہ محدث کےلئے بڑی آزمائشوں اور پریشانیوں کا باعث ثابت ہوا۔ پہلے پہل مدیر ’محدث‘ کو ڈینگی بخار کا حملہ ہوا۔اسی دوران محدث کے دیرینہ معاون ، نامور مصنف ودانشور محمد عطاء اللہ صدیقی (سیکرٹری معدنیات، حکومت ِپنجاب) ڈینگی بخار کا شکار ہوگئے اور 12/ستمبر کی صبح اسی مرض میں خالق حقیقی سے جاملے۔انا للہ وانا الیہ راجعون! محدث سے انتہائی گہرے تعلق ، شدید محبت اور 15 سال پر محیط رفاقت کے باعث یہ وفات پورے ادارے کے لئے ایک الم ناک سانحہ ثابت ہوئی۔ ازاں بعد مدیر محدث کے اہل خانہ ڈینگی بخار کا شکار ہوگئے، گویا یہ پورا ماہ ہی بخار کی آزمائش کی نذر ہوگیا۔ بخار کی شدت اور تکلیف اپنی جگہ لیکن ایک انتہائی قیمتی شخصیت کی رحلت نے اس بیماری کی الم ناکی کو دو چند کردیا۔ دوسروں کی بیماری تو آخرکار اللہ کی رحمت سے ختم ہو گئی لیکن صدیقی صاحب کی رحلت کا دکھ کسی طور کم نہیں ہوتا۔ ان کی ایمان پرور تحریریں پڑھ کر شمع ایمانی کو حرارت دینے اور ان سے علم وفکر کا طویل فیض پانے والے قارئین محدث سے ان کے لئے مخلصانہ دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ جل جلالہ کی رحمت اُن کو ڈھانپ لے !! (ادارہ)
Flag Counter