سر شرم سے جھک جانے چاہئیں ۔ ’الفرقان الحق‘ کو نہ ماننے والے کافر اور جہنم کے مستحق اس جعلی قرآن کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام انسانیت کے لیے ہدایت، چراغِ راہ، رحمت، معجز اور محفوظ کتاب ہے۔ اس کو نہ ماننے والے ہمیشہ کے لیے جہنم میں رہیں گے۔ اس جعلی قرآن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس میں کسی قسم کی کمی وبیشی نہیں کی جاسکتی۔ مثال ملاحظہ ہو: ’’وأنزلنا الفرقان الحق بالکلم الطیب والإعجاز الحکیم نورًا علی نورٍ لایأتیہ الباطل ولایقربہ الکفر فإنا لہ لحٰفظون‘‘ "We have sent down The True Furqan with brilliant verses and miracalous eloquence. It is a beacon of light, containing no falsehood. No blasphemy can ever assail it because We are its Guardian." ’’اور ہم نے فرقانِ حق شاندار آیات اور معجزاتی فصاحت کے ساتھ نازل کیا ہے، یہ روشنی کا مینار ہے، جھوٹ اس میں شامل ہوسکتا ہے، نہ کفر اس پر حملہ آور ہوسکتا ہے، کیونکہ ہم اس کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔‘‘ ’’بشیر ونذیر للناس کافۃً وھدیً ورحمۃً للعالمین‘‘ "It is a bearer of Good News and a warning to people everywhere. Moreover, it is the right guidance and mercy to the entire world of humanity." ’’یہ (کتاب) تمام لوگوں کے لیے خوشخبری دینے والی اور ڈرانے والی ہے، تمام جہان والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے۔‘‘ فمن کفر بہٖ أو بما بین یدیہ من الإنجیل الحق فقدِ اسْتکبر وکان من الھالکین۔ "Consequently, whosoever reject it, or The True Gospel, which was delivered into the mankind, ends up becoming an arrogant person who will perish with the ungodly." |