Maktaba Wahhabi

63 - 79
3. وقلتم:واقتلوھم حیثما وجدتموھم وإذا لقیتموھم فضرب الرقاب فرجعتم إلی جاھلیۃ الکفر وشرعۃ القتل والانتقام فأنتم المجرمون "Then you exclaimed, "Kill them wherever you find them. When you confront your opponents strike off their necks." With such a creed you regressed to lifestyle of the days of the ignorance and paganism - the principles of murder and vengeance." ’’اور تم کہتے ہو: اپنے دشمنوں کو جہاں پاؤ قتل کردو، جب تمہارا دشمن سے آمنا سامنا ہو، ان کی گردن اُڑا دو۔ اس عمل سے تم زمانۂ جاہلیت، کفر، انتقام اور قتل کے اُصولوں کی طرف لوٹ گئے ہو۔ سو تم مجرم ہو۔‘‘ عام مسیحیوں سے بالعموم اور پادریوں سے بالخصوص سوال ہے کہ بقول آپ کے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ کسی کو ایذا اور تکلیف مت دو، کسی کو برا بھلا مت کہو۔ کیا آپ لوگ حضرت عیسیٰ کے اس فرمان پر عمل پیرا ہیں ؟ کیا وہ آپ میں سے نہیں جو ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے توہین آمیز خاکے شائع کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہیں ؟ کیا افغانستان، عراق اور پاکستان میں آپ نے ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا خون نہیں بہایا؟ بلاشک و شبہ ظالم عیسائی ہی عذابِ جحیم کے مستحق ہیں ۔ باقی رہا جو آپ نے قرآن مجید کی جن دو آیاتِ بینات کو ملاکر ایک آیت بنائی اور ان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر (Out of Context) پیش کیا ہے، اس سے آپ کی بد دیانتی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ اسلام کی تعلیمات ہرگزیہ نہیں کہ کسی غیر مسلم کو محض غیر مسلم ہونے کی وجہ سے قتل کردو۔ اسلامی حکومتوں کی تاریخ میں ایک واقعہ بھی ایسا نہیں ملتا جس میں کسی عیسائی کو محض عیسائی ہونے کی بنیاد پر قتل کیا گیا ہو۔ یہ ہماری سنہری تاریخ ہے۔ دوسری طرف عیسائی ریاستوں میں مسلمانوں کے ساتھ محض مسلمان ہونے کی وجہ سے جو سلوک ہورہا ہے، اس پر تو عیسائیوں کے
Flag Counter