Maktaba Wahhabi

50 - 62
بندہ اس کی طرف دونوں ہاتھ اُٹھائے تو وہ انہیں ناکام اور خالی لوٹا دے۔‘‘ 2. مالک بن یسار سکونی روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((إذا سألتم اللّٰه فأسلوہ ببطون أکفکم ولا تسألوہ بظہورہما)) (سنن ابی داؤد:۱۴۸۶) ’’جب تم اللہ عزوجل سے سوال کرو تو اپنی ہتھیلیوں سے کرو، نہ کہ ہاتھ کی اُلٹی طرف سے۔‘‘ 3. انس بن مالک روایت کرتے ہیں کہ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اُٹھائے یہاں تک کہ میں نے آپ کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھا۔‘‘(صحیح بخاری:۱۰۳۰) 4. ان کی دوسری روایت ہے کہ’’ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہتھیلیوں کے ساتھ اور اُلٹے ہاتھ دعاکرتے بھی دیکھا۔ ‘‘ (سنن ابوداؤد:۱۴۸۷) اُلٹے ہاتھ سے دعا کرنا صرف ایک موقع پر تھا یعنی بارشوں کیلئے دعا (استسقاء) کے وقت۔ 2. اور جہاں تک دعا کے بعد چہرے پر ہاتھ پھیرنے کا تعلق ہے تو اس بارے میں کوئی ایک روایت بھی صحیح نہیں ہے۔ مثلاً 1. سنن ابوداؤد میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت، جس کے آخر میں کہا گیا: ((فإذا فرغتم فامسحوا بہا وجوھکم)) (رقم الحدیث:۱۴۸۵) ’’اور پھر جب تم دعا سے فارغ ہوجاؤ تو ہاتھوں سے اپنے چہروں کو چھو ٔو۔‘‘ امام ابوداؤد کہتے ہیں کہ یہ روایت محمد بن کعب کے توسط سے ہی ایک سے زائد دفعہ مروی ہے جو کہ سب کے سب بے کار (واہیہ) اسانید ہیں ۔ زیر نظر روایت کی اسناد ان میں سب سے بہتر ہے، لیکن وہ بھی ضعیف ہے۔ 2. جامع ترمذی میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دعا کے لئے دونوں ہاتھ اُٹھاتے تو اس وقت تک نہ نیچے کرتے جب تک اپنے چہرے پر نہ پھیر لیتے۔‘‘ (رقم:۳۳۸۶) یہ حدیث بھی ایک راوی حماد بن عیسیٰ کی وجہ سے ضعیف ہے۔ 3. ابوداؤد میں سائب بن یزید سے مروی ہے، جو اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دعا کرتے تو اپنے ہاتھ اُٹھاتے اور اپنے دونوں ہاتھوں کو چہرے پر پھیرتے۔‘‘ یہ سند عبداللہ بن لھیعہ اور ایک مجہول راوی حفص بن ہاشم بن عتبہ بن ابی
Flag Counter