Maktaba Wahhabi

69 - 79
3. قبر میں فرشتوں کا آنا اور میت سے سوال و جواب کرنا (صحیح بخاری:۱۳۳۸) 4. یہ عقیدہ کہ تمام اَعمال کا دارومدار نیت پر ہے (صحیح بخاری:۱) 5. ختم نبوت کا عقیدہ اور مدعی ٔ نبوت کا واجب القتل ہونا۔(صحیح بخاری:۳۵۳۵،سنن ابی داود:۴۲۵۲) 6. یہ عقیدہ کہ گناہگار مؤمن دوزخ کی سزا پانے کے بعد بالآخر جنت میں جائیں گے۔ (صحیح بخاری:۷۴۴۰) 7. عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر زندہ اُٹھایا جانا (رفع عیسیٰ علیہ السلام ) ؛ اور اُن کا دوبارہ قیامت کے قریب دنیا میں تشریف لانا (نزولِ عیسیٰ علیہ السلام ) (صحیح بخاری:۲۲۲۲) 8. نیک اعمال کو وسیلہ بنانے کا عقیدہ (صحیح بخاری:۲۲۱۵) 9. آخرت میں پُل صراط کا ہونا (جَسْر) جس پر سے سب انسانوں کو گزرنا پڑے گا پھر جو لوگ جنت کے مستحق ہوں گے، وہ اسے عبور کرکے جنت میں داخل ہوں گے اور دوزخی اسے پار نہ کرکے جہنم میں گرجائیں گے۔ (صحیح بخاری:۷۴۴۰) 10. (رحمت کے) فرشتے اُس گھر میں داخل نہیں ہوتے جہاں تصاویر اور کتے موجود ہوں ۔ (صحیح بخاری:۳۲۲۵) 11. نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت ِکبریٰ جب آخرت میں وہ سجدہ میں جاکر اپنی اُمت کے لئے شفاعت کریں گے اور وہ مقبول شفاعت ہوگی۔(صحیح بخاری:۴۷۱۲) 12. فرشتے نور سے پیدا کئے گئے ہیں ۔(صحیح مسلم:۲۹۹۶) یہ اور اس طرح کے مزید بہت سے مسلّمہ اسلامی عقائد ہیں جو صرف حدیث سے ثابت ہوتے ہیں ۔ اب اگر غامدی صاحب کے اس نظریے کو درست مان لیا جائے کہ حدیث سے دین کا کوئی عقیدہ ثابت نہیں ہوتا تو ہمیں بہت سے مسلّمہ اسلامی عقائد کو ترک کرنا پڑے گا اور ہم غامدی صاحب کی خاطر اسلام کے مسلّمہ عقائد چھوڑ نہیں سکتے، کیونکہ ایسا کرنا عین گمراہی ہے۔ 4. کیا کسی حدیث سے دین کا کوئی عمل ثابت نہیں ہوتا؟ غامدی صاحب کے خیال میں حدیث سے دین کا کوئی عمل یا حکم ثابت نہیں ہوتا ،لیکن اُن کا یہ خیال بالکل غلط ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جس طرح حدیث سے دین اسلام کے عقائد ثابت ہوتے ہیں ، اسی طرح ان سے دینی اعمال و احکام بھی ثابت ہوتے ہیں ۔
Flag Counter