6. مصحف ِعبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ ٭ اس میں سورۃ البقرۃ کی آیت ۱۹۸ کا ابتدائی حصہ اس طرح تھا :لیس علیکم جناح أن تبتغوا فضلا من ربکم فی مواسم الحج٭ اور سورۃ المائدۃ کی آیت ۵۲ کا آخری حصہ یوں تھا:فیصبح الفساق علی ما أسروا فی أنفسہم نٰدمین٭ اور سورۃ آلِ عمران کی آیت ۱۰۴یوں تھی:ولتکن منکم امۃ یدعون الی الخیر و یأمرون بالمعروف و ینہون عن المنکر ویستعینون باﷲ علی ما أصابھم7. مصحف اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ ٭ اس میں سورۃ البقرۃ کی آیت ﴿فَلَا جُنَاحَ عَلَیْہِ أنْ یَّطَوَّفَ بِھِمَا﴾ یوں تحریر تھی: فلا جناح علیہ ألا یطوف بھما٭ نیز اس میں ﴿لِلَّذِیْنَ یُؤلُوْنَ مِنْ نِّسَائِہِمْ﴾ کی بجائے للذین یقسمون من نساء ھمتھا۔٭ اس میں سورۃ النساء کی آیت ۲۴ ﴿فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِہٖ مِنْھُنَّ﴾ کے بعد إلی أجل مسمی کا اضافہ بھی تھا ۔٭ اور سورۃ المائدۃ کی آیت ۸۹ میں ﴿فَصِیَامُ ثَلَاثَۃِ أیَّامٍ﴾ کے بعد متـتابعات کے الفاظ بھی موجود تھے۔8. مصحف ِ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ ٭ اس میں بھی سورۃ البقرۃ کی آیت۱۵۸﴿فَلَا جُنَاحَ عَلَیْہِ اَنْ یَّطَّوَّفَ بِھِمَا﴾ یوں تحریر تھی: فلا جناح علیہ اَلا یطوف بھما٭ اور سورۃ البقرۃ کی آیت۱۹۸﴿لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّکُمْ﴾ کے بعدفی مواسم الحج کے الفاظ بھی موجود تھے۔