سراط من أنعمت علیھم ٭ غیر المغضوب علیھم وغیر الضالین٭ سورۃ آلِ عمران کی پہلی آیت اس طرح لکھی ہوئی تھی:آلم اﷲ لا إلہ إلا ھو الحیّ القیام٭ اور سورۂ مدثر کی آیات ۴۰، ۴۱ اور ۴۲اس طرح تحریر تھیں :فی جنات یتساء لون ٭ یا فلان ٭ ما سلک فی سقر2. مصحف ِ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ٭ اس میں سورۃ البقرہ کی آیت نمبر ۲۸۵ کا ابتدائی حصہ اس طرح تھا:آمن الرسول بما أنزل إلیہ من ربہ وآمن المؤمنون3. مصحف ِعائشہ اُمّ المؤمنین رضی اللہ عنہا ٭ اس میں سورۃ البقرۃ کی آیت۲۳۸ یوں تھی:حافظوا علی الصلوات والصلاۃ الوسطی وصلاۃ العصر اور ایک روایت میں واؤ کے بغیر صرف صلاۃ العصر ہے۔٭ اور سورۃ احزاب کی آیت ۵۶ کا ابتدائی حصہ اس طرح تھا :إن اﷲ و ملائکتہ یصلون علی النبی ٭ والذین یصلون فی الصفوف الأولیٰ4. مصحف ِحضرت حفصہ اُمّ المؤمنین رضی اللہ عنہا ٭ اس میں بھی سورۃ البقرۃ کی آیت۲۳۸ وصلاۃ العصر کے اضافہ کے ساتھ یوں تھی:حافظ علی الصلوات والصلاۃ الوسطی وصلاۃ العصر5. مصحف حضرت اُمّ سلمہ اُمّ المؤمنین رضی اللہ عنہا ان کا مصحف بھی حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے مصحف کے مطابق تھا۔