Maktaba Wahhabi

73 - 79
دوران سورۂ ہود تک لکھ پایا تھا اور بقیہ کام لاہور آکر اپنے گھر میں پورا کیا۔ یہ حصہ ان کی نظر سے گزر چکا تھا۔ راقم نے آنے سے قبل ان سے مشورۃًپوچھا کہ تفسیر کے اُسلوب کے بارے میں کچھ وضاحت فرما دیں تاکہ اس کی روشنی میں اس کو مزید بہتر بنایا جاسکے تو اُنہوں نے فرمایا کہ جس اختصار اور قلیل مدت میں آپ یہ کام کررہے ہیں ، اس کو دیکھتے ہوئے یہ بہت بہتر ہے، اس کی بابت مزیدمشوروں کی ضرورت نہیں ہے۔ مذکورہ ادارے سے فراغت کے بعد پھر وہ دارالسلام،الریاض سے وابستہ ہوگئے اور دارالسلام کی خواہش پر اُنہوں نے عربی میں صحیح مسلم کی شرح لکھی جو ’’منۃ المُنعم‘‘ کے نام سے چار جلدوں میں دارالسلام ہی کی طرف سے شائع ہوئی ہے۔ ’الرحیق المختوم‘کی تالیف سے پہلے بلوغ المرام کی عربی زبان میں شرح بھی لکھ چکے تھے جو اتحاف الکرام شرح بلوغ المرام کے نام سے بھارت سے ہی شائع ہوئی، پھر دارالسلام نے اسے شائع کیا۔علاوہ ازیں دارالسلام ہی کے زیر اہتمام اس شرح کا اُردو ترجمہ بھی شائع ہوا۔ دارالسلام نے ’الرحیق المختوم‘ کا انگریزی ترجمہ بھی شائع کیا بلکہ مولانا مرحوم نے ’الرحیق المختوم‘ (عربی) کا ایک اختصار بھی عربی میں روضۃ الأنوار في سیرۃ النبي المختار کے نام سے کیا تھا۔ دارالسلام نے یہ عربی نسخہ بھی شائع کیا اور خود مولانا مرحوم ہی نے ’الرحیق المختوم‘ کی طرح اس کا اُردو ترجمہ بھی ’ تجلیاتِ نبوت‘ کے نام سے کیا، دارالسلام نے اسے بھی نہایت دیدہ زیب انداز سے شائع کیاہے۔ ان کے علاوہ دارالسلام کی بہت سی کتابوں پر اُنہوں نے نظرثانی کا کام کیا۔ اللہ تعالیٰ ان کی ان تمام خدمات کو قبول فرمائے اور اس کی بہترین جزا اُنہیں اپنے پاس سے عطا فرمائے جہاں اب وہ پہنچ چکے ہیں ۔ چند سال قبل ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا جس سے ان کی صحت خاصی متاثر ہوئی اور آپ تصنیف و تالیف کا کام کرنے کے قابل نہ رہے اور بظاہر ان کی صحت یابی کی اُمید بھی نظر نہیں آتی تھی۔ لیکن اللہ نے اپنا فضل فرمایا اور وہ قدرے صحت یاب ہوکر تھوڑا بہت کام کرنے لگے تھے، تاہم بیماری سے طبیعت میں جو نقاہت اور نڈھال پن پیدا ہوگیا تھا، اس کو دیکھتے ہوئے محسوس یہی ہوتا تھا ع دل کا جانا ٹھہرگیا ہے، صبح گیا یا شام گیا !!
Flag Counter