Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 305

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: 2006ء

دار الافتاء شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حیض اور عدت کا شمار؟ ٭ شدید ڈپریشن میں طلاق؟ حیض کے خاتمے پر، غسل سے قبل مباشرت کرنا؟ ٭ سوال: سورۃ البقرہ کی آیت ۲۲۲ یہ ہے :﴿وَلاَ تَقْرَبُوْہُنَّ حَتّٰی َیطْہُرْنَ﴾یعنی حیض سے پاک ہوجانے کے بعد وطی کی اجازت دی گئی ہے۔ اس آیت کی رو سے کیا غسل کے بغیر مباشرت حرام ہے، جیسا کہ اکثر اسلاف اسی کے قائل ہیں یا پاک ہونے کا مطلب محض خونِ حیض کا بند ہوجانا ہے، اگرچہ عورت نے غسل نہ بھی کیا ہو؟ (حافظ عبداللہ سلفی، ملتان روڈ، لاہور) جواب: جمہور اہل علم کا مسلک یہی ہے کہ انقطاعِ حیض کے بعد غسل سے فراغت کے بعد ہی بیوی سے وطی حلال ہوتی ہے۔ تاہم بعض سلف نے بایں صورت مخصوص مقام کو دھونے یا وضو وغیرہ کی صورت میں بھی وطی حلال قرار دی ہے۔ فقیہ ابن قدامہ نے المغنی (۱/۴۲۰) میں قرآنی الفاظ ﴿فَاِذَا تَطَھَّرْنَ﴾ کی تفسیر ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یوں نقل کی ہے: یعني إذا اغتسلن’’جب عورت غسل کرلے۔‘‘ اگرچہ حافظ ابن حزم رحمۃ اللہ علیہ نے المُحلّٰی (۱/۳۵۷،۳۵۶) میں دوسرا مسلک اختیار کیا ہے اور علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی آداب الزفاف (صفحہ ۴۸) میں اسی مسلک کو دلائل سے قریب ترقرار دیا ہے لیکن میرے نزدیک جمہور کا مسلک راجح ہے۔ احادیث فاطمہ بنت ِابی حبیش وغیرہ جو اس بارے میں صریح ہیں ،سے بھی اسی امر کی تائید ہوتی ہے۔ دوسرا مذہب اضطراری حالت پر محمول ہوگا۔ وﷲ تعالیٰ أعلم بالصواب اور امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا یہ قول کہ دس روز سے پہلے اگر عورت حیض سے پاک ہوجائے تو غسل کے بعد وطی کا جواز ہے اور اگر دس روز کے بعد فارغ ہو تو بلا غسل بھی وطی جائز ہے، حافظ ابن حزم رحمۃ اللہ علیہ اور مفسر قرطبی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو بلا دلیل قرار دیا ہے جس کی کوئی معقول وجہ نہیں ۔
x
صفحہعنوان
2’تحفظ حقوقِ نسواں بل‘ کے اسلام سے متصادم پہلو
24رجم کی حد… سنت ِنبویہ کی روشنی میں
35حیض اور عدت کا شمار؟ ٭ شدید ڈپریشن میں طلاق؟
40طلاقِ ثلاثہ کو ’تین‘ ثابت کرنیوالوں کے دلائل کا جائزہ
62زنا بالجبر اور نام نہاد ’تحفظ حقوقِ نسواں بل ‘
71آہ! مولانا صفی الرحمن مبارک پوری رحمۃ اللہ علیہ
76ماہنامہ ’محدث‘کا ایک سالہ اشاریہ
Flag Counter