Maktaba Wahhabi

56 - 62
٭ شرح الأربعين النووية ٭ شرح البخاري:یہ ایک بہت تفصیلی شرح ہے، حافظ ابن حجر الدرر الكامنة میں فرماتے ہیں کہ امام زرکشی رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح بخاری کی شرح لکھی، جس کا کچھ حصہ میں نے خود دیکھا ہے، اور پھر اس شرح کی تلخیص بھی التنقيح کے نام سے ایک جلد میں کی۔ ٭ شرح التنبيه للشيرازي (الفقه) ٭ شرح الوجيز للغزالي (الفقه) ٭ شرح عمدة الأحكام ٭ عقود الجمان وتذييل وفيات الأعيان لابن خلكان حافظ ابن حجر نے اس کتاب کو نظم الجمان فی محاسن أبناء الزمانکے نام سے ذکر کیا ہے۔ ٭ في أحكام التمني ٭ لب الخادم (الفقه) ٭ لقطة العجلان وبلَّة الظمآن (أصول الفقه) ٭ مكاتبات (الأدب) 12 امام زرکشی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات:امام زرکشی رحمۃ اللہ علیہ 3/ رجب 794ھ بروز اتوار اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اور قاہرہ میں ہی دفن ہوئے۔13 البرها ن في علوم القرآن وہ تمام علماء اور موٴرخین جنہوں نے امام زرکشی رحمۃ اللہ علیہ کے حالات بیان کیے ہیں ، ان کا اتفاق ہے کہ البرھان فی علوم القرآن امام زرکشی رحمۃ اللہ علیہ کی ہی تصنیف ہے۔ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ”میں نے امام زرکشی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب البرهان في علوم القرآن ان کے اپنے ہاتھ کی لکھی ہوئی دیکھی، علومِ قرآن پر بہت اچھی اور اوّلین کتابوں میں سے ہے، جس میں امام زرکشی رحمۃ اللہ علیہ نے چالیس سے زائد علوم ذکر کیے ہیں ۔“ 14
Flag Counter