Maktaba Wahhabi

70 - 70
نے ہمارے خرد کو جلا بخشی ہے۔ بعد ازاں حافظ حسن مدنی نے اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام چلنے والے اداروں کا مختصر تعارف کروایا۔ تربیتی ورکشاپ کے منتظم محترم قاری محمد انور نے مدیر جامعہ لاہو راسلامیہ، انتظامیہ ادارہ، اپنے معاونین، اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا کہ ان سب کے تعاون سے یہ فقید المثال تربیتی ورکشاپ منعقد ہوسکی۔ انہوں نے طلبہ سے شکایت و تجاویز دریافت کیں ۔ اس کے علاوہ طلبہ سے تحریری طور پرتربیتی ورکشاپ کے مجموعی انتظام و انصرام کے حوالہ سے سوال نامے اور جائزہ فارم بھی پر کروائے گئے۔ آخر میں صدرِ محفل مدیر جامعہ لاہور اسلامیہ حافظ عبدالرحمن مدنی نے قاری محمد انور صاحب کو اس عدیم المثال ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آئندہ جب بھی طلبہ کی خیر خواہی اور دینی خدمت کے کسی کام میں ان کے تعاون کی ضرورت پڑے گی تو وہ دامے، درمے، سخنے مدد فرمائیں گے۔ ان شاء اللہ اختتامی تقریب ( عصر تا مغرب ) تقریب کا آغاز کلامِ پاک سے ہوا، حافظ حمزہ مدنی نے پرسوز آواز میں تلاوت بروایت ِقالون کی۔ نظامت کے فرائض ورکشاپ کے انچارج قاری محمد انور نے انجام دیئے۔ خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے جامعہ لاہور الاسلامیہ کے مدیر حافظ عبدالرحمن مدنی نے فرمایا کہ اگر آج ہم اسلام کی مدد کے لئے کھڑے نہیں ہوں گے تو اللہ عزوجل ایسے لوگ لے آئے گا جو مسلمانوں پر مہربان اور کفار پر سخت ہوں گے۔ انہوں نے کہا اس ورکشاپ سے ہمیں یہ موقع میسر آیا کہ ہم مل کر عصر حاضر کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے سوچ و بچار کریں ۔ قرآن انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور جامعہ ابی بکر،کراچی کے مدیر ڈاکٹر راشد رندھاوا نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ مسجد تعلیمی اداروں میں سب سے عظیم ادارہ ہے جو انسان کی دنیوی و دینی کردار سازی کرتا ہے، اور یوں معاشرہ میں انقلابی تبدیلی آتی ہے۔ ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمن خاں نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ دینی طلبہ کو دور حاضر میں اسلام کے پیغام کو پھیلانے کے لئے عصری علوم وفنون حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔ امامِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابی زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو یہودیوں کی زبان (عبرانی) سیکھنے کا حکم دیا اور جنگ ِبدر میں قیدیوں سے فدیہ کے طور پر مسلمانوں کو فن کتابت سکھانے کا حکم دیا۔ انہوں نے طلبہ پر زور دے کر کہا کہ وہ ہر میدان زندگی میں سامنے آئیں تاکہ سیکولر عناصر کا بھرپور مقابلہ کیا جاسکے۔ تقریب کے آخر میں تربیتی ورکشاپ کے شرکا میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس ورکشاپ میں سعودی عرب کی مدینہ منورہ یونیورسٹی، امام محمد بن سعود یونیورسٹی ریاض اور اُم القریٰ یونیورسٹی مکہ مکرمہ میں زیر تعلیم طلبہ کے علاوہ پاکستان سے جامعہ سلفیہ ، فیصل آباد، جامعہ الدعوۃ، مریدکے، جامعہ محمدیہ، گوجرانوالہ، دار القرآن، فیصل آباد، جامعہ لاہور الاسلامیہ اور دار الدعو ۃ السلفیہ ستیانہ وغیرہ کے ۱۰۰ سے زائدطلبہ نے شرکت کی۔
Flag Counter