Maktaba Wahhabi

54 - 70
دینی مدارس کی لازمی رجسٹریشن قریباً تمام دینی مدارس کو چلانے والی تنظیمیں اور انجمنیں پہلے سے ہی سوسائٹیزایکٹ یا جائنٹ سٹاک کمپنیز ایکٹ کے تحت یا سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پاس رجسٹرڈ ہیں اور اگر کوئی دینی مدرسہ اس رجسٹریشن کے بغیر ہے تو اس کی وجہ وہ دینی مدرسہ نہیں بلکہ خود حکومت ہے کہ اس نے گذشتہ کئی برسوں سے نئی سوسائٹی یا انجمن کی رجسٹریشن پرپابندی عائد کررکھی تھی۔ اس رجسٹریشن کے بعد کسی نئی رجسٹریشن کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ۔ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ دینی تعلیم کے لئے قائم کیا جانے والا ایک تعلیمی بورڈ ہے۔ اس بورڈ نے ابھی پوری طرح اپنے سفر کا آغاز بھی نہیں کیا۔ ابھی خود بورڈ کے لئے بھی بجٹ اور گرانٹ مختص نہیں کی گئی۔ بورڈ کے تحت مجوزہ ماڈل دینی مدارس بھی قائم نہیں ہوئے۔ بورڈ کے قواعد و ضوابط بھی پوری طرح وضع نہیں کئے گئے۔ بورڈ کے علاقائی دفاتر بھی قائم نہیں ہوئے۔ اسی طرح بورڈ کی اپنی کوئی کارکردگی بھی سامنے نہیں آئی۔ کتنی ستم ظریفی ہے کہ جس بورڈ نے ابھی خود پوری طرح کام کرنا شروع نہیں کیا، اس کے ساتھ ملک بھر کے کم و بیش دس ہزار مدارس اور کم و بیش دس لاکھ طلبہ کو محض چھ ماہ کی مدت میں وابستہ ہونے کی لازمی شرط عائد کی جارہی ہے ۔ اور یہ بھی طرفہ تماشا ہے کہ لازمی رجسٹریشن کا ایسا قانون کسی دوسرے شعبے میں اس طرح موجود نہیں کہ جو رجسٹریشن نہیں کرائے گا، اسے بند کردیا جائے گا۔ پورے ملک میں ہزاروں سکول، کالج، ٹیوشن سنٹرز اوراکیڈمیاں موجود ہیں ، ان پر کسی بورڈ یا یونیورسٹی سے لازمی رجسٹریشن کی پابندی عائد نہیں ۔ یہ پابندی ان پر صرف اس وقت لازمی بنتی ہے کہ جب وہ کسی بورڈ یا یونیورسٹی کے تحت اپنے طلبہ کو ریگولر امتحانات دلوانا چاہتے ہیں ۔ جبکہ دینی تعلیم کے امتحانات کے لئے ان کے اپنے بورڈ پہلے سے موجود ہیں ۔ ان میں وفاق المدارس العربیہ، وفاق المدارس السلفیہ ،تنظیم المدارس، رابطۃ المدارس اور وفاق المدارس شیعہ، باقاعدہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن سے منظور شدہ ہیں ۔ ان کو ڈگری جاری کرنے کے باقاعدہ اختیارات حاصل ہیں ۔ ان کے ساتھ کم و بیش تمام مدارس وابستہ ہیں ۔ ان وفاقوں کے تحت باقاعدہ امتحانات کا سلسلہ قریباً گذشتہ پندرہ بیس برس سے جاری ہے۔ ان کے امتحانات کانظام حکومتی تعلیمی بورڈوں کے لئے قابل رشک بھی ہے اور قابل تقلیدبھی!! یہ تو ممکن ہے کہ جو مدارس مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا نصاب اپنانا اور ان کے تحت اپنے طلبہ کو امتحان دلانا چاہتے ہوں ، ان پر مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ساتھ الحاق یا رجسٹریشن کی لازمی شرط رکھی جائے، لیکن
Flag Counter