Maktaba Wahhabi

52 - 70
مولانا عبیداللہ صاحب مبارکپوری بفضلہ تعالیٰ خیریت سے ہیں ۔ مولانا محمد شبیر صاحب مبارکپوری بھی گذشتہ سال سے جامعہ رحمانیہ میں آگئے ہیں اور آپ کو سلام کہہ رہے ہیں ۔ مولوی ابوالخیر صاحب تو ماشاء اللہ اسی جگہ ہیں جہاں آپ کے زمانہ میں تھے۔ وہ بھی آپ کو سلامِ شوق کہہ رہے ہیں ۔ مولوی محمد امین صاحب آج کل علی گڑھ میں ایک مدرسہ میں پڑھاتے ہیں ۔والسلام نذیراحمدرحمانی ،دارالاقامہ نمبر ۷۵/۱۶، پانڈے حویلی بنارس … ۱۲/ربیع الاول۱۳۸۱ھ / ۲۵/اگست۱۹۶۱ء (۱۱) بسم اللہ الرحمن الرحیم بنام شیخنا المحترم حضرت مولانا عبدالغفار صاحب حسن رحمانی متَّعَنَا اللّٰه بطول بقائکم از عبد الرحمن رحمانی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ! اُمید ہے مزاجِ گرامی بخیر ہوگا، عرصۂ دراز کے بعد شاید پہلی بار آپ کی خدمت میں عریضہ لکھنے کی توفیق ہورہی ہے۔ اپنی اس بدبختی پر سخت افسوس اور ندامت ہو رہی ہے۔ ۱۹۸۲ء میں اہلیہ کے ساتھ حج کی سعادت نصیب ہوئی۔ جامعہ اسلامیہ، مدینہ منورہ جہاں کی علمی فضا میں تقریباً پانچ سال گزرے تھے اور مسجد ِنبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے درودیوار پرایک حسرت بھری نگاہ پڑتی اور یہاں سے ایک محدود وقت پر لازمی واپسی کو سوچتے ہیں ، دل بیٹھنے لگتا، آپ کی شفقت آمیز نصیحتیں ایک ایک کرکے یاد آتی رہیں اور باب الرحمہ کے پاس وہ جگہ جہاں آپ نے اپنی زندگی کے برسرا دوار کی تفصیل بیان فرمائی تھی وہ سب کی سب ایک ایک کرکے ذہن کے پردہ پر ابھرتی اور غائب ہوتی رہیں اور خواب سا لگ رہا تھا۔ عرصہ سے خواہش تھی آپ سے شرفِ ملاقات حاصل کرنے کی اور اس سال قطعی پروگرام بنایا تھا کہ ایک آدھ ہفتہ کے لئے پاکستان آکر اساتذۂ کرام اور رفقاء درس سے ملاقات کرجاؤں مگر حالات نے ایسا رخ بدلا کہ ہمت نہ ہوسکی، اللہ کرے ایک بار آپ کے نصائح سے مستفید ہونے کی سعادت حاصل ہوجائے۔ مرعاۃ المفاتیح کا کام چل رہا ہے۔ گھریلو اور مقامی مدرسہ کی ذمہ داری اور بعض دیگر مشاغل کی وجہ سے وہ تیز رفتاری جو پہلے تھی اس میں حضرت ابا جان مدظلہٗ کی خرابی صحت کا بھی دخل ہے۔ راقم الحروف بھی بعض پیچیدہ عوارض کی وجہ سے پریشان رہتا ہے۔ دونوں آنکھوں میں نزول الماء (موتیا بند) ہوگیا ہے۔ بائیں آنکھ زیادہ متاثررہی۔ آپریشن کے لائق نہیں ، اس لئے کوئی کام لکھنے پڑھنے کا بھی باقاعدہ نہیں ہورہاہے۔ اللہ تعالیٰ صحت عطا فرمائیں ، والسلام طالب ِدعا:عبدالرحمن رحمانی ۷ /ستمبر ۱۹۹۰ء
Flag Counter