Maktaba Wahhabi

68 - 70
”یہ لوگ جھوٹ (افواہیں ) بڑے شوق سے سنتے ہیں او رحرام خوری میں بڑے تیز ہیں ۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لعن رسول اللّٰه ا الراشی والمرتشی[1] (آپ نے رشوت دینے والے اور رشوت لینے والے پر لعنت فرمائی) آپ نے فرمایا: ”کل لحم نبت بالسحت فالنار أولی بہ“ (جس گوشت نے سُحت (حرام) سے پرورش پائی، آگ اس کے لئے زیادہ مناسب ہے) پوچھا گیا: سُحت کیاہے؟ آپ نے فرمایا: ”الرشوة فی الحکم“ (فیصلے صادر کرنے میں رشوت وصول کرنا) [2] اسی طرح کی ایک حدیث مبارکہ حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔ ابن خویز منداد نے سُحت کی ایک شکل یہ بیان کی ہے کہ ایک شخص کا کسی صاحب ِاختیار شخص کے ساتھ کوئی کام اورحاجت ہو لیکن اس کی صاحب ِمنصب شخص تک رسائی نہ ہو ، جبکہ کسی دوسرے شخص کا اس صاحب ِمنصب کے ساتھ تعلق موجود ہو اور وہ سائل کی رسائی متعلقہ افسر تک کروانے کے لئے کوئی فیس اور معاوضہ طلب کرے۔[3] سُحت اور رشوت کی ایک شکل یہ بھی روایات میں بیان کی گئی ہے کہ کسی صاحب ِمنصب شخص کو کوئی چیز دی جائے تاکہ کسی کا حق مار کر خود حاصل کر لیا جائے۔ اگر کوئی شخص رشوت لے کر کسی کا کام حق کے مطابق کرتا ہے تووہ شخص رشوت لینے کی وجہ سے گنہگار ہوگا اور یہ مال اس کے لئے سُحت ہوگا۔ لیکن اگر رشوت لے کر حق کے خلاف فیصلہ کیا اور غیر حقدار کو حق دے دیا تو یہ جرم کئی گنا بڑھ جائے گا۔ اس میں رشوت، ظلم، حق تلفی او راللہ تعالیٰ کی حد کو توڑنا بھی شامل ہوجاتاہے۔[4] امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا نقطہ نگاہ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص رشوت وصول کرتا ہے تو وہ اسی وقت معزول کردیا جائے۔ اگر اسے معزول نہ کیا گیا تو اس فعل کے ارتکاب کے فوراً بعد سے اس کے تمام احکام غیر قانونی سمجھے جائیں گے۔[5] صاحب ِتفسیر امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ رشوت وصول کرنا فسق ہے اور کسی فاسق کے لئے فیصلہ کرنا جائز نہیں ۔ حدیث شریف میں رشوت کے لینے دینے میں واسطہ بننے والے کو بھی اتنا ہی مجرم قرار دیا گیا ہے جتنا رشوت لینے اور دینے والے کو۔[6] نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان قرآنی تعلیمات کو عملی شکل دی۔ آج کے دور میں مالی بدعنوانیوں کے انسداد کے لئے یہ واقعہ بڑا بنیادی راہنما ثابت ہوسکتا ہے کہ خیبر کے یہودیوں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شرط پر مصالحت فرمائی تھی کہ وہ اپنی آدھی زرعی آمدنی مسلمانوں کوادا کیا کریں گے۔ آپ کی طرف سے حضرت
Flag Counter