Maktaba Wahhabi

51 - 79
کی عدم موجودگی میں فون کر کے خواتین کو تنگ کرتے ہیں اوران سے لایعنی گفتگو کر کےراہ و رسم بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں تو بہت امکان ہے کہ کوئی دوسرا شخص ان کی عدم موجودگی میں ان کے ہاں فون کر کے ایسا ہی کرے۔اللہ کریم ایسے لوگوں کی اصلاح فرمائے۔اور صحیح راستے پر رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اس بدعات سے محفوظ فرمائے۔ آمین! 7۔فون کر نے والے کو اپنے تعارف سے سلسلہ کلام کی ابتداء کرنی چاہئے:۔اسی طرح اگر فون ریسیو کرنے والا استفسار کرے کہ کون صاحب بات کر رہے ہیں بات کریں گے تو اس نام سے تعارف کروائیں جس نام سے آپ اپنے دوست احباب کے ہاں معروف ہیں بعض لوگ اپنا تعارف غیر واضح اور مبہم کرواتے ہیں یا فون پر غلط بیانی کرکے اپنا غلط تعارف کروائیں گے جو کہ گناہ ہے یا فون پر ایسا طریقہ اپنائیں گے کیا آپ نے مجھے پہچانا نہیں ۔۔۔پہچانوذرا۔۔۔آپ کیسے پہچانیں گے۔۔۔دماغ پر زور دے کر پہچانو، میں کو ن ہوں ۔۔۔؟ بہتر یہی ہے کہ ایسی باتوں سے گریز کرتے ہوئے اپنا صاف اور معروف نام لینا چاہیے۔اس سلسلہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہماری رہنمائی کرتاہے جسے امام ابو داود رحمۃ اللہ علیہ نےروایت کیا ہے: "عن جَابِر رضي اللّٰه عنه قال : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى اللّٰه عليه وسلم فِي دَيْنٍ كَانَ عَلَى أَبِى ، فَدَقَقْتُ الْبَابَ فَقَالَ : " مَنْ ذَا " ، فَقُلْتُ : أَنَا ، فَقَالَ : " أَنَا ، أَنَا " ، كَأَنَّهُ كَرِهَهَا" (متفق علیہ) "حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے داخل ہونے کی اجازت طلب کی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:اجازت طلب کرنےوالا کون ہے؟ میں نے کہا: میں ہوں ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:میں کیا ہوا" گویاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے تعارف کو ناپسند فرمایا۔جس سے متکلم کی مکمل پہچان نہ ہوتی ہو اس لیے ضروری ہے کہ فون پر تعارف کے لیے ا پنا مکمل نام کی وضاحت کرنی چاہیے کہ میں فلاں بن فلاں بات کررہاں ہوں یا کہ کرنا چاہتا ہوں ۔ عام طور پر دیکھا گیا کہ فون کرنے والا مطلوبہ آدمی کی عدم دستیابی پر اپنا تعارف نہیں کراتا۔گھر والے پوچھیں گے کہ آ پ کون صاحب بول رہے ہیں تو بعض زیادہ عقل مند اس کاجواب د ینا پسند نہیں کرتے اور بلا تعارف ہی لائن منقطع کردیں گے۔جس سے گھر والوں کو کوفت ہوتی ہے۔ ہونا چاہیے کہ اگر مطلوبہ شخص میسر نہ بھی ہو تو فون کرنے والے کو چاہیے کہ فون پر اپنا مکمل نام تعارف کر وائے تاکہ گھر والوں کو کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو۔ 8۔گفتگو کا اختتام کیسے کریں ؟آپ نے اپنی مطلوبہ جگہ پر کال کی اور کال ملنے پر بات کاآغاز السلام علیکم کہہ کر کیا اور آپ جب گفتگو اور سلسلہ کلام کو ختم کرنا چاہتے ہیں تب بھی آپ پر لازم ہے۔ کہ السلام علیکم کہہ کر گفتگو کوختم کریں ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter