Maktaba Wahhabi

43 - 79
اور ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: "لعن اللّٰه الواصلة والمستوصلة " "اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی سر کے بالوں کو بڑھانے (وگ وغیرہ بنانے ) اور بڑھوانے (وگ وغیرہ استعمال کرنے) والی پر۔" 43۔غیر محرم مردوں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت اپنی آواز نازک اور باریک کرلینا (تاکہ چھوٹی عمر والی محسوس ہو) اور یہ فعل حرام ہے اور ایسا عموماً ٹیلیفون پر گفتگو میں ہو تا ہے جو کہ مردوں کی طرف سے ٹیلیفون کی ناجائز و مسلسل کالوں کا باعث بنتا ہے اور پھر کئی سادہ لوح عورتیں انسانی بھیڑیوں کے لیے لقمہ تربن جاتی ہیں ۔ 44۔بعض عورتوں کا پنے حسن پر غرور کرنا یا پھر عمدہ لباس اور قیمتی زیورات پر اترانا جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔ لا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ كِبْرٍ (صحیح مسلم) "وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جس کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہو گا۔ 45۔بعض خواتین (اللہ انہیں ہدایت دے) کا نیکیاں کر کے مزید ثواب جمع کرنے کی کوشش نہ کرنا ،مثلاً بعض خواتین سوائے رمضان المبارک کے سارا سال قرآن مجید کو چھوتی تک نہیں بعض عورتیں نماز وتر نماز ضحیٰ (چاشت) ادا نہیں کرتیں اور نہ ہی مؤکدہ سنتیں ادا کرتی ہیں ۔ 46۔ بعض خواتین اپنے بالوں کو سیاہ رنگ لگا کر بڑھاپے کی سفیدی چھپاتی ہیں ۔کتم اور مہندی نہیں لگاتیں جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔ "يكون قوم يخضبون في آخر الزمان بالسواد كحواصل الحمام لا يريحون رائحة الجنة "(سنن ابی داؤد نسائی) "میری امت کے آخری زمانہ میں کچھ لوگ آئیں گے وہ کالے رنگ سے اپنے بال رنگیں گے۔جیسے کہ کبوتروں کی بوٹیں ہوں وہ جنت کی خوشبو تک نہ سونگھنے پائیں گے" 47۔امور فطرت میں سے کسی فطرتی سنت کی مخالفت و خلاف ورزی کرنا جیسے ناخن کٹوانا سنن فطرت میں سے ہے آپ دیکھیں گے کہ بعض عورتیں اپنے ناخن بڑھا لیتی ہیں اور پھر ان پر رنگ(نیل پالش) لگالیتی ہیں یہ پالش پانی کو ناخن تک پہنچنےسے روک دیتا ہے اب اگر ایسی عورت اس حال میں وضو کر کے نماز پڑھتی ہے تو اس کی نماز باطل ہوگی کیونکہ اس کا وضو ہی صحیح نہیں ہوا اور وہ اس لیے کہ پانی ناخنوں تک نہیں پہنچ پایا۔ہاں اگر یہ پالش کبھی لگانا ضروری ہی سمجھیں تو وضو کرنے سے پہلے اسے ریمورکے ساتھ صاف کرلینا ضروری ہے۔ 48۔عورت کا ایسی سہیلیوں سے دوستی کرنا جنہیں بجا طور پر بری دوست کہا جا سکتا ہے ۔جو حقوق اللہ کی
Flag Counter