Maktaba Wahhabi

42 - 79
سَيَرْحَمُهُمُ اللَّهُ ۗ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ﴾ (التوبہ:71) "مومن مرد اور مؤمن عورتیں ایک دوسرے کے دوست ہیں نیکی کا حکم دیتے اور برائی سے روکتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور زکوۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن پر اللہ کا رحم و کرم ہو گا بے شک اللہ غالب حکمت ولاہے۔" 38۔والدین کی نافرمانی کرنا ان کے سامنے بلند آواز سے چلانا انہیں جھڑ کنا ڈانٹنا اور اس کی اطاعت و فرمانبرداری نہ کرنا ،جبکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔ ﴿ فَلَا تَقُل لَّهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا﴾ (الاسراء:23) "انہیں اُف تک نہ کہو اور نہ انہیں ڈانٹو بلکہ انہیں نرم لہجہ سے بلاؤ اور بات کرو" 39۔زبان کی آفات جیسے چغلی و غیبت وغیرہ کا عام ہونا ۔ 40۔نگاہیں نیچی رکھنے کے معاملے میں سستی و لاپرواہی کرنا گویا اس کا حکم عورتوں کو نہیں بلکہ مردوں کو دیا گیا ہو جبکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ ﴿ وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ﴾ (النور:31) "مؤمن عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور شرمگاہوں کی حفاظت کریں " اسی طرح غیر محرم مردوں کی طرف ٹکٹکی لگائے دیکھنے کا معاملہ بھی ہے خاص طور پر ٹیلیویژن کی سکرین پر جس سے فتنہ و بگاڑ پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ 41۔عورت کا کسی دوسری عورت کو دیکھنا اور اس کے اوصاف بغیر کسی شرعی ضرورت کے اپنے کسی محرم (شوہر وغیرہ) کے سامنےبیان کرنا جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: لا تُبَاشِرُ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ فَتَنْعَتَهَا لِزَوْجِهَا كَأَنَّهُ يَنْظُرُ إِلَيْهَا (متفق علیہ) "کوئی عورت اگر کسی دوسری عورت سے ملے تو اس کے محاسن جسم اپنے شوہر کے سامنے بیان نہ کرے تاکہ وہ بات نہ ہو کہ (تمہارے بیان کرنے سے) وہ گویا خود اس عورت کو دیکھ (کر لطف اندوز ہو)رہاہے" 42۔بعض ایسے حرام افعال کا ارتکاب کرنا جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے لعنت کے موجب ہیں چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے۔ لَعَنَ اللَّهُ الواشِماتِ والْمُسْتَوْشِماتِ، والنّامِصاتِ والْمُتَنَمِّصاتِ، والْمُتَفَلِّجاتِ لِلْحُسْنِ المُغَيِّراتِ خَلْقَ اللّٰهِ (متفق علیہ) "اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے حسن بڑھانے کی نیت سے چہرے پر کوئی نقش گوندانے اور گوندنے والی پر بھنوؤں کے بال نوچنےاور نونچوانے والی پر دانتوں کے درمیان خلابنوانےوالی پر۔۔۔یہ سب اللہ کی مخلوق کا نقشہ بگاڑ نے والی ہیں ۔"
Flag Counter