لايخلونَّ أحدكم بامرأة إلا مع ذي محرم(بخاری و مسلم) "تم میں سے کوئی شخص کسی عورت کے ساتھ خلوت و تنہائی میں نہ جا ئے سوائے اس کے کہ اس عورت کے ساتھ اس کوئی محرم ہو۔ 32۔گھروں سےبکثرت باہر نکلنا اور بازاروں میں جانا جبکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ ﴿وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَىٰ﴾...الأحزاب "اور تم اپنے گھروں میں ٹکی رہو اور پہلی جاہلیت کی سی بے پردگی اختیار نہ کرو" 33۔عورت کا اپنے رشتہ داروں یا شوہر کے رشتہ داروں میں سے غیر محرم مردوں کے ساتھ بے حجاب میل جول یا عام لوگوں سے بلاپردہ ملنا جلنا ان کے ساتھ ہنسی مذاق کرنا ان سےمصافحہ کرنا ان کے سامنے اپنی زینت کو ظاہر کرنا اور ان سے پردہ نہ کرنا جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے۔ "إِيَّاكُمْ وَالدُّخُولَ عَلَى النِّسَاءِ" "عورتوں کے پاس خلوت میں جانے سے بچو" انصار میں سے ایک آدمی نے کہا: " أفرأيت الحمو؟ يا رسول اللّٰه" "اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دیور کے بارے میں کیاحکم ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: الحمو الموت (بخاری و مسلم) "دیور تو (بھابی کے لیے) موت کی طرح ہے" 34۔بعض عورتوں کا مرد ڈاکٹروں سے علاج معالجہ کروانا اور کسی انتہائی ضرورت کے بغیر جسم کو ننگا کرنا ۔ 35۔عورت کا محرم کے بغیر سفر پر نکلنا وہ سفر گاڑی سے ہویا جہاز سے یا کسی بھی طریقہ سے جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: لا تسافر المرأة إلا مع ذي محرم (متفق علیہ /بخاری و مسلم) "عورت کسی محرم کے سوا سفر پر نہ نکلے" 36۔عورتوں کا کسی ایسے کام (نوکری) کے لیے جانا جو کسی ناجائز یا حرام فعل کے ارتکاب کا باعث بنے جیسے اپنے شوہر کے حقوق یا بچوں کے حقوق سے لاپرواہی فرائض کا ترک کرنا مردو زن کا مخلوط میل جول اور گھر کی خادمہ کو گھر میں اکیلے چھوڑ کرجانا(جس سے اس کے کسی گناہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ رہے) عام خلاف ورزیاں (متفرقات): 37۔ عورتوں کے مابین اپنے حلقہ اثر میں امربالمعروف ونهي عن المنكراور باہمی نصیحت و خیر خواہی کو ترک کرنا جبکہ ارشاد ربانی ہے۔ ﴿ وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَيُطِيعُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۚ أُولَٰئِكَ |