Maktaba Wahhabi

44 - 79
ادائیگی میں سستی و لاپرواہی پر آمادہ کرتی ہیں ۔ اپنی عزت و عفت و عصمت کے تحفظ میں افراط و تفریط میں مبتلا کر دیتی ہیں اور ایسے امور میں مبتلا کر دیتی ہیں جن کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔ 49۔اگر شوہر فوت نہ ہوا ہوتو دوسرے کسی بھی رشتہ دار کے فوت ہونے پر تین دن سے زیادہ عرصہ سوگ منانا کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے۔ لا يحل لامرأة تؤمن باللّٰه واليوم الآخر تسافر مسيرة ثلاث ليال إلا زوجه فانها تحد عليه اربعة اشهر وعشرا (متفق علیہ) "کسی عورت کے لیے جو اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتی ہو۔ اس کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ کسی رشتہ دار کی وفات پر تین دن سے زیادہ سوگ منائے سوائے شوہر کے اگر کسی کا شوہر فوت ہوجائے تو اس کی بیوی اس پر چار ماہ اور دس دن سوگ مناسکتی ہے۔" 50۔سوگ منانے کی شرطوں کی پابندی نہ کرنا ،زیب و زینت والا لباس لینا زیورات پہن لینا خضاب لگانا ،سرمہ لگانا اور خوشبو وغیرہ لگانا بھی خلاف ورزیاں ہیں اسی طرح بیوہ عورت کو ایام عدت وسوگ میں بلا ضرورت گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیے ۔اس کے لیے یہ شرط نہیں کہ وہ سیاہ لباس ہی پہنے اس مسئلہ کی کو ئی اصل نہیں بلکہ یہ باطل و مذموم فعل ہے۔واللّٰه التوفیق
Flag Counter