Maktaba Wahhabi

66 - 79
مقدمات تحریر :محمد علی الصابونی، مکہ دوسری قسط مترجم:محمد اسلم صدیق( امھات المؤمین کے فضائل تعداد ازواج کی حکمت بیان کرنے کے بعد اب ہم اُمہات المؤمنین کے فضائل بیان کرتے ہیں ۔ جن کو اللہ نے اپنے حبیب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے منتخب فرمایا سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نسبت جیسے شرف عظیم سے سر فراز فرمایا: انہیں مؤمنوں کی مائیں ہونے کا شرف بخش کر ان کے لیے تکریم و تعظیم کو واجب کر دیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ان کے ساتھ نکاح کو حرام قراردیا ۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ۔ ﴿النَّبِىُّ أَولىٰ بِالمُؤمِنينَ مِن أَنفُسِهِم ۖ وَأَزوٰجُهُ أُمَّهٰتُهُم ...6﴾...الأحزاب "نبی کا حق مسلمانوں پر خود اس کی جان سے بھی زیادہ ہے اور ازواج نبی صلی اللہ علیہ وسلم مومنین کی مائیں ہیں "مزید فرمایا: ﴿وَمَا كَانَ لَكُمْ أَن تُؤْذُوا رَسُولَ اللَّـهِ وَلَا أَن تَنكِحُوا أَزْوَاجَهُ مِن بَعْدِهِ أَبَدًا ۚ إِنَّ ذَٰلِكُمْ كَانَ عِندَ اللَّـهِ عَظِيمًا﴿53﴾ ...الأحزاب "تمہارے لیے یہ روانہیں کہ اللہ کے رسول کو اذیت پہنچاؤ اور نہ ہی یہ جائز ہے کہ ان کے بعد کبھی بھی ان کی بیویوں سے نکاح کرو۔ یقیناً یہ باتیں اللہ کے نزدیک بڑی ہی سنگین ہیں ۔" علامہ قرطبی رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب الجامع الاحکام القرآن میں اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں ۔ "اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبرکی بیویوں کو یہ شرف اور احترام بخشا کہ انہیں مؤمنوں کی ماؤں کی حیثیت دی یعنی ان کے لیے احترام و عقیدت کو واجب کردیا اور مردوں کے لیے ان کے ساتھ نکاح کرنا حرام قراردیا ۔توان کا شرف دراصل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے مرہون منت تھا ۔"(ج14/123) امہات المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہن جن سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کیا ان کی تعداد دس سے زائد ہے۔ ذیل میں ہم بالترتیب ان کے حالات ذکر کرتے ہیں ۔ حضرت خدیجۃالکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت خویلد: یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے پہلی بیوی تھیں جن سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعث سے قبل نکاح کیا۔ اس وقت آپ کی عمر 25سال تھی اور حضرت خدیجۃالکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہا اس وقت 40 سال کی بیوہ تھیں ان کی پہلی شادی ابوہالہ بن زرارہ سے ہوئی ۔ ان کے انتقال کے بعد عتیق بن عائذکے نکاح میں آئیں ۔عتیق کے انتقال کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عقدنکاح میں آئیں جیسا کہ صاحب الاصابہ نے ذکرکیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی بے پناہ ذہانت اور اصابت رائے سے متاثرہوکران کو پسند کیا اور یقیناًیہ نکاح حکمت کے تقاضوں کے عین
Flag Counter