Maktaba Wahhabi

79 - 79
رابطہ کے مرکزی سیکرٹریٹ سے ’ محدث ‘ کو بجھوائے جانے والے مراسلے کا ترجمہ حافظ حسن مدنی خادم حرمین شریفین کے زیرسرپرستی امت مسلمہ اور گلوبلائزیشن، کے موضوع پر رابطة العالم الإسلامي کی چوتھی سالانہ کانفرنس رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبد اللّٰه بن صالح العبید نے امسال حج کے موقعہ پر مکہ مکرمہ میں رابطہ کی چوتھی سالانہ کانفرنس سے اظہار موافقت کرنے پر خادم الحرمین شریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت صحیح اسلامی عقائد اور اسلامی دعوت کو پھیلانے اور بین الریاستی وبین الاسلامی بنیادوں پر اسلامی مشن کی مالی ومعنوی سرپرستی کرنے جیسے نمایاں کارناموں پر مبارکبار کی مستحق ہے۔سیکرٹری جنرل نے ولی عہد مملکت سعودی عرب شہزادہ عبداللہ بن عبد العزیز اور نائب وزیر اعظم وزیر دفاع شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز کی اس ضمن میں کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا۔ ڈاکٹر العبید نے "امت مسلمہ"اور گلوبلائزیشن کے موضوع پر ہونے والی رابطہ عالم اسلامی کی اس کانفرنس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں مختلف اہم موضوعات اور اُمت کودرپیش مسائل پر بحث ومباحثوں کے بعد اسلامی کاز(Cause) کو آگے بڑھانے کی جامع منصوبہ بندی کی جائے گی۔ان پیش آمدہ مسائل میں اسلامی ممالک میں نفاذ شریعت ،دعوت وتبلیغ،اُمت کے موجودہ حالات،دورجدید کے فتن مثلاً ذرائع ابلاغ کی گلوبلائزیشن،تعلیم وتربیت پر سامراجی اجارہ داری ،خاتون مسلم کے معاملات میں دخل اندازی اور اسلامی معاشرے کی بنیادی ساخت میں تبدیلی جیسے اہم مسائل شامل ہیں ۔علاوہ ازیں اس کانفرنس میں مساجد کی تعمیر ونگہداشت ،دنیا بھر میں مسلم اقلیات کی مدد،ان کے حالات میں تبدیلی کی کوششیں ،معاشرے کی تعمیر نو،جدید فقہی مسائل پر غور وفکر اور اُمت کو درپیش دیگر مسائل کو بھی موضوع بحث بنایا جائےگا۔ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ "رابطہ" کی اس کانفرنس میں دنیا بھرسے مفکرین ،علماء،داعی اور ماہرین تعلیم شرکت کررہے ہیں ۔جو ان عملی وفکری نکات پر غور کریں گے جن کے ذریعے اُمت میں اسلام کی خالص تعلیمات کو پھیلایا جائے،نفاذ شریعت کاخواب شرمندہ تعبیر ہو،اس
Flag Counter