Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 242

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اکتوبر 2000ء

یعنی"نکسیر کے علاج کے لیے ا گر سورہ فاتحہ خون یا پیشاب کے ساتھ مریض کی پیشانی اور اس کی ناک پر لکھ دی جائے تو حصول شفاء کے لیے ایسا کرنا جائز ہے" (رد المختار :ج1 ص140) اسے صحیح ،صریح،مرفوع غیر مجروح حدیث سے ثابت کریں ۔ 4۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح مرفوع حدیث سے ثابت کریں کہ آ پ نے اپنے بعد آنے والے مسلمانوں کو چوتھی صدی میں کسی ایک عالم کی تقلید کی پابندی کا حکم دیا تھا۔ 5۔صحیح ،صریح،مرفوع غیر مجروح حدیث سے ثابت کریں کہ نماز جنازہ میں سورۃ الفاتحہ پڑھنا مشروع نہیں ہے اور نماز جنازہ سورۃ الفاتحہ کے بغیر ہوجاتی ہے؟ 6۔نماز شروع کرتے وقت آدمی کانوں تک ہاتھ اٹھائے اور عورت کندھوں تک اور عورت سینے پر ہاتھ باندھے اور مرد زیر ناف۔یہ تفریق صحیح صریح،مرفوع ،غیر مجروح حدیث سے پیش کریں ۔ 7۔نماز کی تکبیر تحریمہ سے قبل اُردو یا پنجابی میں زبان کے ساتھ نیت نماز کے الفاظ ادا کرنا کسی صحیح مرفوع حدیث سے ثابت فرمائیں ۔ 8۔احناف کے ہاں سجدہ سہو میں ایک جانب سلام پھیر کر دو سجدے کرنا صحیح مرفوع غیر مجروح حدیث سے ثابت کریں ۔ 9۔صحیح صریح مرفوع غیر مجروح حدیث سے ثابت کریں کہ سجدہ کرتے وقت عورت اپناپیٹ رانوں سے چپکا لے اور زمین سے چمٹ کر سجدہ کرے،جبکہ مرد اپنا پیٹ رانوں سے دور رکھے۔ 10۔احناف کا نماز باجماعت میں صف بندی کو اہمیت نہ دینا اور نمازیوں کا آپس میں فاصلے چھوڑ کر کھڑے ہونا اور ایک دوسرے کے ساتھ پاؤں ملانے سے نفرت کرنا صحیح،صریح،مرفوع غیر مجروح حدیث سے ثابت کردیں ۔تلك عشرة كاملة
x
صفحہعنوان
2100 بچوں کے قاتل کی سزا [قانون و شریعت کی نظر میں ]
17کتابیه عورت سے نکاح
22آداب نماز [اردو ترجمہ تلخيص صفة صلاة النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم ]
40مقلدوں کی حالتِ زار ان سے چند گزارشات
66امھات المؤمین کے فضائل
79امت مسلمہ اور گلوبلائزیشن، کے موضوع پر رابطة العالم الإسلامي کی چوتھی سالانہ کانفرنس
Flag Counter