Maktaba Wahhabi

58 - 79
صوته(جامع ترمذی : ج1ص79) یعنی" حضرت وائل بن حجر سے مروی کہتے ہیں ۔"میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غَيرِ المَغضُوبِ عَلَيهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ پڑھا اور آپ نے آمین کہی اور اونچی آواز سے کہی۔"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آمین بلند آواز سے کہی تب ہی تو حضرت وائل نے اسے سنا اور اسے سمعت (میں نے سنا) سے بیان کیا ہے۔ سنن ابو داؤدمیں ہے: "عن وائل بن حجر أنه صل خلف رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم فجهر بآمين وسلم عن يمينه وعن شماله حتى رأيت بياض خده)"(ابو داؤد : ج1ص360) "حضرت وائل کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پکار کرآمین کہی اور دائیں بائیں سلام پھیر اتو مجھے آپ کے رخسار کی سفیدی نظر آئی۔ اہل تقلید : ایک شخص ایسے وقت نماز میں شریک ہوا جبکہ امام سورۃ فاتحہ کی چھ آیتیں پڑھ چکا تھا سوال یہ ہے کہ یہ مقتدی سورۃ فاتحہ کب پڑھے۔ خصوصاً اس وقت جبکہ امام ایسا شخص ہو جو سورۃ فاتحہ کے بعد سکتہ بھی نہیں کرتا ہو۔ پھر یہ سوال ہے کہ یہ شخص امام کے ساتھ آمین کہے یا نہ کہے۔اگر امام کے ساتھ آمین کہےتو پھر اپنی فاتحہ ختم کر کے آمین کہے یا نہ کہے؟ اہلحدیث:امام کے پیچھے مقتدی پر سورۃ فاتحہ پڑھنا ضروری ہے خواہ امام سکتہ کرے یا نہ کرے اور وہ فاتحہ کی چھ آیات پڑھ چکا ہویا سورۃ فاتحہ پڑھنا مکمل کر چکا ہو۔ بہر حال اس کی اقتداءمیں سورۃ فاتحہ کا پڑھنا فرض ہےاور اس سے متعلق سوال حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی کیا گیا تھا جیسا کہ صحیح مسلم میں ہے: فَقِيلَ لِأَبِي هُرَيْرَةَ إِنَّا نَكُونُ وَرَاءَ الْإِمَامِ فَقَالَ اقْرَأْ بِهَا فِي نَفْسِكَ (صحیح مسلم : ج2ص22) یعنی"حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا گیا کہ جب ہم امام کے پیچھے ہوں تو کیا کریں ؟۔۔۔فرمایا: اس وقت تم لوگ آہستہ سورۃ فاتحہ پڑھا کرو" لہٰذا پیچھے رہ جانے والاامام کے سورۃ فاتحہ کی چھ آیات پڑھ لینے کے بعد ملتا ہے تو وہ فاتحہ کا جتنا حصہ پڑھ سکتا ہے وہ پڑھے اور امام کے ساتھ آمین کہے کیونکہ مقتدی کی آمین کو امام کی آمین کے ساتھ معلق کیا گیا ہےفرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے: إذَا أَمَّنَ الإِمَامُ فَأَمِّنُوا(صحیح مسلم ) "جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو" اس کے بعد سورۃفاتحہ کو مکمل کرے جو کہ نماز میں فرض ہے اور فاتحہ کی تکمیل پر مقتدی کو دوسری بار آمین کہنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آمین سورۃ فاتحہ کا جز نہیں ہے۔ اہل تقلید : کسی مرفوع صحیح صریح حدیث سے نماز میں سینے پر ہاتھ رکھنا ثابت کریں ؟ اہلحدیث: عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ هُلْبٍ , عَنْ أَبِيهِ , قَالَ : " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْصَرِفُ عَنْ يَمِينِهِ
Flag Counter