کیوں ہوتا ہے،اور مقلد کہلانے والا اس سے خارج کیوں نہیں ہوتا۔جب المسلمون کے نام کے ہوتے ہوئے مقلد،حنفی،قادری،وغیرہ کہلانے والا المسلمون سے خارج نہیں ہوتا تو اہل حدیث کہلانے والا بھی مسلمون میں داخل ہی رہے گا،کیونکہ اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کا نام مسلمون رکھا ہے لیکن اس کے ہوتے ہوئے کوئی صفاتی نام رکھنے سے روکا بھی نہیں ہے۔اس لیے صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین مسلمین نام کے ہوتے ہوئے ،انصار اور مہاجرین بھی کہلاتے تھے اس طرح وہ المسلمون سے علیحدہ نہیں ہوگئے۔اللہ رب العزت نے خود قرآن کریم میں ان کے یہ صفاتی نام ذکر فرمائے ہیں ۔ آپ کاانگریزوں سے اہل حدیث نام الاٹ کرانے کا دعویٰ بھی بلا دلیل ہے۔حالانکہ یہ نام خیر القرون سے لے کر آج تک ہر دور کے مسلمان مصنفین نے اپنی تالیفات میں ذکر کیا ہے جیسا کہ گزشتہ صفحات میں اسے تفصیل کے ساتھ ثابت کیاجاچکاہے اور یہ نام غیر قرآنی بھی نہیں ہے بلکہ قرآن کریم کو حدیث کہا گیا ہے۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ﴾(الزمر:23) یعنی اللہ تعالیٰ نے بہترین حدیث نازل کی ہے"نیز ارشاد الٰہی ہے:﴿ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ﴾(المرسلات:50) ادھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال وافعال اور تقریرات کو بھی حدیث کہا جاتا ہے،اسی حدیث کے لفظ کے شروع میں "اہل" کالفظ۔۔۔جو کہ قرآن کریم میں ہی وارد ہے۔۔۔ملانے سے اہلحدیث کامبارک نام حاصل ہوتا ہے۔بتایئے قرآن کریم کے ایک لفظ کے ساتھ قرآن ہی کا دوسرا لفظ ملانے سے اس نام کو غیرقرآنی یا غیر اسلامی کیسے قرار دیاجاسکتا ہے،لہذا اہلحدیث کا معنی ہوا کہ قرآن اور حدیث نبوی دونوں کو ماننے والے۔بنابریں جبکہ حدیث کے لفظ میں قرآن وسنت دونوں مراد ہوتے ہیں تو ہمیں اہل القرآن والحدیث نام رکھنے کاتکلف کرنے کی ضرورت نہیں ،جیسا کہ آپ نے سمجھاہے۔جبکہ اس سے قبل ہردور کے علماء ومحدثین ،اس جماعت کو اہلحدیث کے نام سے ہی یاد کرتے آرہے ہیں تو اسی لیے کہ یہ نام قرآن وسنت دونوں کو شامل ہے۔ ٭ ٭ مفتی صاحب اہل حدیث سے شکایت کرتے ہوئے لکھتے ہیں : "حضرت ائمہ کرام نے اپنے اجتہاد واستنباط سے جو مسائل بتائے ہیں ،ان کے بارے میں غیر مقلدین عوام کو کہتے ہیں کہ یہ حدیث کے خلاف ہیں ،یہ لوگ مخالفت حدیث کے معنی بھی نہیں سمجھتے،کوئی حدیث ہوتی تب تو مخالفت ہوتی جب حدیث بعض اُمور کے بارے میں موجود ہی نہیں تو مخالفت کیسے لازم آئی؟"(ص19) حالانکہ حنفی علماء کاطرز عمل مفتی صاحب کے دعوے کےسراسر خلاف ہے،کیونکہ اکثراحناف کا اجتہاد،صریح حدیث نبوی کے خلاف ہوتا ہے،جس کی تفصیل میں جانے کاموقع تو نہیں ہے لیکن ہم اس کی ایک مثال ذکر کرنے پر اکتفا کریں گے،حدیث سے یہ امر ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز کو "السلام |