Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 42

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: مئی و جون 1975

﴿اَمْ نَجْعَلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصّٰلِحٰتِ کَالْمُفْسِدِیْنَ فِی الْاَرْضِ﴾ (پ۲۲۔ ص ع۲) ظہور نتائج کے وقت منت سماجت کچھ کام نہیں آتی۔ ﴿آلْئٰنَ وَقَدْ عَصَیْتَ قَبْلُ وَکُنْتَ مِنَ الْمُفْسِدِیْنَ﴾ (پ۱۱۔ یونس۔ ع۹) اب (کہتا ہے کہ میں مان گیا)حالانکہ اس سے پہلے تو نافرمانی کرتا رہا اور مفسدوں میں رہا۔ فساد فی الارض کے بد نتائج سے بچنے کا یہ طریقہ ہے کہ اس سے توبہ کی جائے اور فساد فی الارض کی راہ چھوڑ دی جائے۔ ﴿لَا تُفْسِدُوْا فِیْ الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِھَا وَادْعُوْہُ خَوْفًا وَّطَمَعًا اِنَّ رَحْمَۃَ اللّٰہِ قَرِیْبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِیْنَ﴾ (پ۸۔ الاعراف۔ ع۷) اصلاح کے بعد فساد فی الارض سے باز آجائیں اور اس کو امید و بیم میں پکارتے جائیں ۔ نیکو کاروں سے اللہ کی رحمت قریب ہے۔ اس کی راہ میں جہاد کیا جائے کیونکہ اللہ کی یہ سنت ہے کہ روئے زمین کا بگاڑ اسی طرح دور کیا کرتا ہے۔ ﴿وَلَوْ لَا دَفْعُ اللّٰہِ النَّاسَ بَعْضَھُمْ بِبَعْضٍ لَّفَسَدَتِ الْاَرْضُ﴾ (پ۲۔ بقرہ۔ ع۳۳) اگر ایک کو دوسرے سے دفع کرا دینا اللہ کا دستور نہ ہوتا تو زمین خراب ہو جاتی۔ امر بالمعروف کا وطیرہ اختیار کیا جائے۔ فساد اور مفسدوں نے جو خرابیاں پیدا کر دی ہیں اس کے ذریعے ان کو دور کیا جائے۔ ﴿فَلَوْ لَا کَانَ مِنَ الْقُرُوْنِ مِنْ قَبْلِکُمْ اُوْلُوْا بَقِیَّۃٍ یَّنْھَوْنَ عَنِ الْفَسَادِ فِیْ الْاَرْضِ اِلَّا قَلِیْلًا مِّمَنْ اَنْجَیْنَا مِنْھُمْ﴾ (پ۱۲۔ ھود۔ ع۱۰) سو کیوں نہ ہوئے، ان جماعتوں میں ، جو تم سے پہلے تھیں ایسے لوگ جن میں خیر کا اثر رہا ہو کہ منع کرتے رہتے فساد فی الارض سے مگر تھوڑے کہ جن کو ان میں سے ہم نے بچا لیا۔
x
صفحہعنوان
3فساد فی الارض۔ تخریب کاری (قرآن کے آئینہ میں )
10قاتل کا سر قلم کر دیا گیا۔ اسلامی قانون کی برکات
12سورۃ بقرہ
25مجالس ذکر۔ اقسام گناہ۔ تکفیر اہلِ قبلہ۔ نرخ مقرر کرنا۔ خلقِ آدم
33عہدِ نبوی میں حافظانِ قرآن اور اس کی حفاظت
43ترے آگے کسی کی فردِ عصیاں کون دیکھے گا
44تعارف و تبصرہ کتب
Flag Counter