Maktaba Wahhabi

45 - 46
تعارف و تبصرۂ کتب خواجہ عبد المنان رازؔ (ایم۔ اے) نام کتاب: ماہنامہ ’’الجامعہ‘‘ کا اتحاد عالم اسلام نمبر ایڈیٹر: چودھری برکت علی شمیم ایم۔ اے، مہر احمد خاں عرفانی نگران: مولانا محمد ذاکر صاحب مقامِ اشاعت: جامعہ محمدی شریف۔ ضلع جھنگ قیمت: ۲ روپے ماہنامہ الجامعہ، جامعہ محمدی شریف ضلع جھنگ کا نومبر۔ دسمبر ۱۹۷۱ء کا شمارہ ’’اتحاد عالم اسلام‘‘ نمبر پیشِ نظر ہے۔ یوں تو کسی ماہنامہ کے تین چار ماہ قبل کے شمارہ پر تبصرہ عجیب سی بات ہے لیکن یہ خصوصی شمارہ اپنی ایک مستقل حیثیت رکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ اس وقیع خصوصی شمارہ کو ایک مستقل کتاب ہی کی صورت میں محفوظ کر لیا جائے۔ سرورق سے لے کر مضامین تک اور مضامین سے لے کر صاحبِ مضمون حضرات تک اتحاد کا عملی نمونہ پیش کیا گیا ہے۔ مرتبین نے اس شمارہ کے لئے بڑی محنت کی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ان کی محنت بار آور بھی ہوئی ہے۔ مضامین کی فہرست میں تعمیر انسانیت کا منشور، اتحاد المسلمین، وحدت ملّی اور مسلکی اختلافات، اتحاد عالمِ اسلام اور اتحاد بین المسلمین، اتحاد ایک پیچیدہ قضیہ، اسلامی اخوت، اتحاد، ممالک اسلامی کے تحفظ و بقا کا ضامن، اتحادِ عالمِ اسلام، ایک نگزیر ضرورت، اسلام کا نظریۂ مساوات۔ اتحاد، عالم اسلامی کی ضرورت، جیسے عنوانات پر بڑے فاضلانہ اور عالمانہ مضامین موجود ہیں جو فکر و نظر، حقائق و معارف اور معلومات کا بہترین خزینہ ہیں ۔ لکھنے والوں میں چودھری نذیر احمد خان، جسٹس ایس۔ اے رحمان، مولانا عبد النبی
Flag Counter