Maktaba Wahhabi

44 - 46
مرکوز کر دیں ۔ 2. مسلمانوں میں جہاد فی سبیل اللہ کے لئے جوش اور جذبہ پیدا کریں ۔ عبادات کا شوق پیدا کریں اور اخلاق کی درستگی پر زور دیں ۔ 3. دیو بندی، بریلوی اور اہل حدیث کی جنگ موقوف کر دیں ۔ 4. ان تمام جماعتوں کو چاہئے وہ خواہ کسی مسلک سے تعلق رکھتی ہوں جو اسلام اور دینِ حق کی سر بلندی چاہتے ہیں اپنی طاقت کے مطابق انکو تقویت پہنچائیں اور ان کے خلاف کوئی بات نہ کہیں ۔ 5. عامۃ المسلمین کو پروپیگنڈہ بازی، ستی نعرہ بازی اور مخالف جماعتوں کے رہنماؤں کو گالیاں دینے سے روکیں ۔ 6. غیر مسلموں میں دعوتِ اسلام پہنچانے کا وسیع تر انتظام کریں ۔ 7. مساجد، مدارس اور خانقاہوں کو دینِ قیّم کی حفاظت کے ناقابلِ تسخیر قلعے بنا دیں اور مخلوقِ خدا کا تعلق ان سے جوڑ یں ۔ 8. عیسائیت، یہودیت، مرزائیت، اشتراکیت اور وطنی و لسانی فتنوں کی ہلاکت خیزیوں سے قوم کو آگاہ کر دیں اور ان کے مقابلے میں اسلام کی حقانیت ٹھوس دلائل سے واضح کریں ۔ 9. غریبوں اور محتاجوں کی پریشانیوں اور دکھوں کو سمجھیں اور انہیں دور کرنے کی حتی المقدور کوششیں عمل میں لائیں تاکہ وہ گمراہ کرنے والوں کے ہتھے نہ چڑھیں اور اسلام ہی کو اپنے سارے مسائل اور اپنے سارے مصائب کا علاج سمجھنے لگیں ۔ 10. ان لوگوں کو ڈھونڈیں جو گمراہ یا مرتد ہو چکے ہیں اور توبہ کرا کر انہیں دوبارہ حلقہ بگوشِ اسلام کریں ۔‘‘ (مولانا گلزار احمد مظاہری)
Flag Counter