Maktaba Wahhabi

46 - 46
کوکب، مولانا عبد القادر نیازی، جناب نعیم صدیقی، بریگیڈیئر گلزار احمد، مولانا مفتی محمد حسین نعیمی، جناب اسد گیلانی جیسی علمی اور دینی شخصیات اس شمارہ کے اعلیٰ معیار کی ضامن ہیں ۔ مفتیٔ اعظم فلسطین جناب امین الحسینی کا ایک مضمون ’’الاسلام والوحدۃ الاسلامية‘‘ عربی زبان میں اور ریٹائرڈ میجر جنرل سرفراز خان کا ایک مضمون انگریزی زبان میں بھی شاملِ اشاعت ہے۔ تقریباً تمام حضرات نے بڑی دلسوزی اور درد مندی کے ساتھ عالمِ اسلام اور مسلمانانِ عالم کے انتشار و افتراق کا جائزہ لیا ہے اور باہمی اتحاد و یگانگت کے لئے عملی تجاویز پیش کی ہیں ۔ ثریا بتول صاحبہ نے ماضی قریب اور بعید میں تحریکِ اتحاد کی اہم شخصیات کا تعارف کرایا ہے۔ عبد الوکیل علوی صاحب نے ’’اختلافِ امت کا تاریخی جائزہ‘‘ کے عنوان سے نہایت عمدہ اور معلوماتی مضمون پیش کیا ہے۔ مضامین کے علاوہ حصۂ نظم میں جناب حکیم نیّر واسطی، جناب ابو الاثر حفیظ جالندھری وار جناب ماہر القادری جیسے اساتذہ کا کلام شامل ہے۔ اس گرانقدر خصوصی نمبر کی کامیاب اشاعت پر ہم مدیران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور قارئینِ ’’محدث‘‘ کی خدمت میں سفارش کرتے ہیں کہ وہ ’’الجامعہ‘‘ اتحاد عالم اسلام نمبر کا ضرور مطالعہ کریں ۔ (۲) نام کتاب: مقامِ صحابہ (رضوان اللہ علیہم اجمعین) مرتبہ: عاصم نعمانی ضخامت: ۷۲ صفحات قیمت: سفید کاغذ ۸۵ پیسے۔ نیوز پیپر ۶۰ پیسے ناشر: مکتبہ آئین۔ ریلوے روڈ۔ لاہور مقام صحابہ (رضوان اللہ علیہم اجمعین) مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کی تحریروں کا مجموعہ ہے۔ جن کا انتخاب عاصم نعمانیؔ صاحب نے کیا ہے۔ اس مجموعہ کے تمام اقتباسات مولانا مودودی کی معروف اور مارکیٹ میں موجود تصنیفات و تالیف سے لیے گئے ہیں ۔ ہر اقتباس کے آخر میں تفصیلی حوالہ دے دیا گیا ہے۔ جیسا کہ کتاب کے نام سے ہی ظاہر ہے۔ مرتب نے ان تحریروں کو ایک جگہ جمع کر دیا ہے جن سے یہ
Flag Counter