Maktaba Wahhabi

45 - 46
انتخاب خدا پر کامل اعتقاد رکھیے۔ علماءِ کرام کے خلاف سازش خواجہ عبد المنان رازؔ ایم۔ اے۔ خدا پر کامل اعتقاد رکھیے: ’’تاریخ ان لوگوں کے بارے میں فیصلہ کرے گی جن کی ریشہ دوانیوں اور سازشوں کے نتیجہ میں برصغیر میں بد امنی اور انتشار پھیلا۔ ہزاروں لوگوں کو طرح طرح کے مصائب کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں اپنے گھر بار، اپنی املاک، غرض کہ ہر چیز کو خیر باد کہنا پڑا۔ نہتے عوام کو جس منظم طریق سے قتل کیا جا رہا ہے اسے دیکھ کر ہلاکو اور چنگیز کی روحیں بھی شرما رہی ہیں ۔ ہم ایک سوچی سمجھی اور منظم سازش کا شکار ہوئے ہیں اور اس سازش کو تیار کرتے وقت دیانت داری، جرأت و بہادری اور احترام کے ابتدائی اصولوں کو بھی نظر انداز کر دیا گیا۔ ہم خدا کے حضور سر بسجود ہیں کہ اس نے ہمیں مصائب کا مقابلہ کرنے کی ہمت عطا فرمائی۔ اگر ہم قرآن پاک کو رہنما بنائیں تو یقین کیجئے کہ آخری فتح ہماری ہی ہو گی۔ اپنا حوصلہ بلند رکھیے۔ موت سے خوف زدہ نہ ہوں ۔ ہمارے مذہب نے ہمیں بتایا ہے کہ ہم سفرِ آخرت کے لئے ہر وقت تیار رہیں ۔ ہمیں حوصلے اور جرأت کے ساتھ موت کا سامنا کرنا چاہئے تاکہ پاکستان اور اسلام کے ناموس کی حفاظت کی جا سکے۔ مسلمان کے لئے شہادت سے بڑھ کر کوئی رتبہ نہیں ۔ اپنا فرض انجام دیجئے اور خدا پر کامل اعتقاد رکھیے۔ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا وجود ختم نہیں کر سکتی۔ پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا۔‘‘ بانیٔ پاکستان محمد علی جناح ۳۰ / اکتوبر ۱۹۴۷ء علماء کرام کے خلاف سازش: ۱۸۵۷ء کی ناکام جنگِ آزادی کے بعد جب انگریز نے ہندوستان پر اپنے حاکمانہ قبضہ کی گرفت مضبوط کرنی چاہی تو انہیں یہ محسوس ہوا کہ مسلمان کٹر قسم کے مذہبی لوگ ہیں اور اپنے مذہبی تعصب کی بنا پر انگریزوں کی ہر ایک چیز سے نفرتِ شدید کرتے ہیں اور اسی مذہبی جوش کے باعث ان میں جذبۂ جہاد بھی
Flag Counter